ایردوان ۔ شہزادی آکیکو ملاقات

صدر رجب طیب ایردوان نے کویوٹو میں "خزائن اور سلطنت عثمانیہ میں گُل لالہ کی روایت" کے مرکزی خیال کے ساتھ منعقدہ نمائش کی سیر کی

1227344
ایردوان ۔ شہزادی آکیکو ملاقات
Altes Prenses Akiko.jpg
erdogan.jpg

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے جاپان کے شہر کویوٹو میں "خزائن اور سلطنت عثمانیہ میں گُل لالہ کی روایت" کے مرکزی خیال کے ساتھ منعقدہ نمائش کی سیر کی۔

اطلاع کے مطابق اوساکا میں منعقدہ جی۔20 سربراہی اجلاس میں شرکت، دو طرفہ ملاقاتوں اور مذاکرات کی مصروفیت  مکمل کرنے کے بعد صدر ایردوان ٹرین کے ذریعے کویوٹو پہنچے۔

کویوٹو قومی فنونِ جدیدہ عجائب گھر پہنچنے پر شہزادی آکیکو نے ان کا خیر مقدم کیا اور صدر ایردوان نے ان کے منتظر شہریوں کے ساتھ ملاقات کی۔

صدر ایردوان اور ان کی اہلیہ امینہ ایردوان نے شہزادی آکیکو کے ہمراہ نمائش کی سیر کی اور متعلقہ افراد سے نمائش کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔

سیر میں وزیر خارجہ میولود چاوش اولو، وزیر خزانہ بیرات آلبائراک، وزیر ثقافت و سیاحت مہمت نوری ایرسوئے، وزیر دفاع حلوصی آقار، وزیر تجارت رخسار پیک جان، صدارتی دفتر کے وزیر مواصلات فخر الدین آلتن اور صدارتی دفتر  کے ترجمان ابراہیم قالن بھی صدر ایردوان کے ہمراہ تھے۔

"خزائن اور سلطنت عثمانیہ میں گُل لالہ کی روایت" کے مرکزی خیال کے ساتھ منعقدہ نمائش کی سیر کے بعد صدر ایردوان نے کویوٹو قومی فنونِ جدیدہ عجائب گھر میں شہزادی آکیکو کے ساتھ ملاقات کی۔

بند کمرے کی اس ملاقات میں وزیر خزانہ بیرات آلبائراک نے بھی شرکت کی۔



متعللقہ خبریں