صدر ایردوان کے جی -20 سربراہی اجلاس کے موقع پر عالمی رہنماوں سے مذاکرات

جی- ٹونٹی سربراہی اجلاس میں  شرکت کے لیے آنے والے مہمانوں  کا جاپان کے وزیراعظم آبے شینزونے  استقبال  کیا  اور  پھر سب   مہانوں کے ساتھ مل کر  فیملی تصویر بھی بنوائی

1226827
صدر ایردوان کے جی -20 سربراہی اجلاس کے موقع پر عالمی رہنماوں سے  مذاکرات
macron-erdogan1.jpg
macron-erdogan.jpg

جاپان کی میزبانی میں اوساکا میں دو روز جاری رہنے والے جی- ٹونٹی سربراہی اجلاس میں  شرکت کے لیے آنے والے مہمانوں  کا جاپان کے وزیراعظم آبے شینزونے  استقبال  کیا  اور  پھر سب   مہانوں کے ساتھ مل کر  فیملی تصویر بھی بنوائی۔

 فیملی  تصویر میں صدر رجب طیب ایردوان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ کھڑے ہاتھ  سے"سب ٹھیک"  ہونے کا اشارہ دیا ہے۔

صدارتی  محکمہ اطلاعات کےسربراہ فخر الدین آلتون کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری کردہ  جی ٹوئنٹی  سربراہی اجلاس ا سے متعلق  جھلکیوں میں صدر ایردوان، روس کے صدر ولادیمیر پوتین اور فرانس کے صدر ایمنوئیل ماکروں سے بات چیت کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں ۔

ان جھلکیوں میں سے ایک میں صدر ایردوان ایک موقع  کے ایک ہاتھ کو  بڑے دوستانہ  طریقے سے  فرانس کے صدر ماکروں کے کندھے پر رکھتے ہوئے بھی  دیکھا جا سکتا ہے۔ 

بعد میں صدر ایردوان نے   دیگر سربراہان  کے  ہمراہ "ڈیجٹل  اکنامی " کے زیر عنوا ن اجلاس میں شرکت کی  اور اسکے بعد  وہ  تمام لیڈروں کے ہمراہ اموری ضیافت میں شرکت م کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

ان جھلکیوں میں سے ایک میں وہ صدر ولادمیر پوتن  سے بات چیت کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

اس موقع پر پر وزیر خارجہ چاوش اولو  اور وزیر خزانہ بیرات البائیراک  بھی ان کے ہمراہ ہ دکھائی دے رہے ہیں۔

 صدر رجب طیب ایردوان نے اس دوران دو طرفہ مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے ۔

انہوں نے اس سلسلے میں سب سے پہلے عالمی بینک کے صدر David Malpassسے ملاقات کی جو نصف گھنٹے جاری رہی۔



متعللقہ خبریں