ترکی کی ترقیاتی اورتعاونی ایجنسی "تیکا "کی پاکستان کے ضرورت مندوں میں ویل چئیرزاوراسٹریچرز کی تقسیم

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں   منعقد ہونے والی تقریب میں اسلام آباد میں ترکی کے سفیر مصطفیٰ  یرداکل، تیکا کے پاکستانی کوآرڈینیٹر گیوک حان  اومود ، پاکستان کے قومی امدادی ادارے بیت المال کے ڈرایکٹر جنرل عون عباس بپی  اور ضرورتمندوں نے شرکت کی

1225004
ترکی کی ترقیاتی اورتعاونی ایجنسی "تیکا "کی پاکستان کے ضرورت مندوں میں ویل چئیرزاوراسٹریچرز کی تقسیم

ترکی کی  ترقیاتی اور  تعاونی ایجنسی "تیکا " نے پاکستان میں 130 بچوں اور دو سو ضرورت مندوں میں  ویل چئیرز،  اسٹریچر اورہوا بھرےبستر     تقسیم کیے ہیں ۔

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں   منعقد ہونے والی تقریب میں اسلام آباد میں ترکی کے سفیر مصطفیٰ  یرداکل، تیکا کے پاکستانی کوآرڈینیٹر گیوک حان  اومود ، پاکستان کے قومی امدادی ادارے بیت المال کے ڈرایکٹر جنرل عون عباس بپی  اور ضرورتمندوں نے شرکت کی۔

اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں ترکی کےسفیر مصطفیٰ  یرداکل نے کہا کہ ترکی نے اپنے برادر ملک پاکستان کےضرورت مندوں اور حاجت مندوں کے درمیان یہ تحائف تقسیم کرتے ہوئے  اپنے برادر ملک ہونے کا ثبوت فراہم کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  یہ امداد  اگرچہ تعداد کے لحاظ سے بہت زیادہ نہیں  ہے لیکن اس امداد کو بڑی اہمیت حاصل ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس امداد سے ترک عوام نے  اپنے پاکستانی بھائیوں کے شانہ بشانہ ہونے کا ثبوت فراہم  کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترکی ، پاکستان کے بچوں اور ضرورتمندوں کی حمایت اور امداد  کو آئندہ بھی جاری رہے گا۔ ماہ رمضان اور اس کے بعد تقسیم کیے جانے والے ان   تحفے  اورتحائف کی قدر و قیمت ہم سب لوگ اچھی  طرح جانتے ہیں اور آئندہ بھی ترکی کی جانب سے اس امداد کو جاری رکھا جائے گا ۔

اس موقع پر پر تیکا کے پاکستان کے نمائندے اومودنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی خدمات جن میں صحت، تعلیم، سیاحت اور  زراعت کے شعبے شامل  ہیں  میں امداد کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے دورہ ترکی کے موقع پر وہ ترکی کے شعبہ صحت میں ہونے والی اصطلاحات اور کم آمدنی والے افراد کو دی جانے والی صحت کی سہولتوں کو دیکھ کر بہت متاثر ہوئے تھے اور وہ ترکی کے تجربات سے  پاکستان میں بھی استفادہ حاصل کرنے کے بارے میں آگاہی فراہم کر چکے ہیں  ۔اسی وجہ سے تیکا  پاکستان میں  صحت کے شعبے کو بہتر بنانے کے لیے اپنی بھرپور کوششوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے ۔

انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبے میں ترکی نے پاکستان میں بڑے پیمانے پر  خدمات فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔پاکستان کو  طبی   پروڈکٹس   فراہم کرنے کے علاوہ طبی عملے کو بھی بھی ٹریننگ فراہم  کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کہ مظفرگڑھ میں  قائم کیا جانے والا رجب طیب اردوان  ہسپتال اور دیگر  ہسپتالوں  کو دی جانے والی امداد  سے  تعاوم کی  نئی  مثال قائم ہوئی ہے۔ اس ہسپتال کے علاوہ بھی ترکی نے  مختلف ہسپتالوں اور صحت کے اداروں کو ہر ممکنہ نہ آ امداد اور تعاون   فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے ۔

اس موقع پربیت المال کےڈائریکٹر جنرل بپی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترکی کے امداد ی اداروں کے ساتھ ساتھ مشترکہ طور پر یتیم  بچوں اور معذوروں کی امداد کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جس سے سے ترکی کی پاکستان سے محبت کی واضح عکاسی ہوتی ہے۔

اس خطاب کے بعد  بچوں اور ضرورت مندوں میں ویل چئیر ز،  اسٹریچر اور ہوا بھرے بستر  این آئی  آر ایم  کے سپرینٹنڈنٹ  ڈاکٹر مولانا فضل کے سپرد   کیے  گئے۔



متعللقہ خبریں