صدر ایردوان عالم عرب میں سب سے زیادہ حمایت یافتہ لیڈر

پبلک سروے ادارے عرب بیرو میٹر  کے سوڈان، اردن، فلسطین، الجزائر، مراکش، تیونس، یمن، عراق، لیبیا، لبنان اور مصر میں 25 ہزار 407  افراد سے سوالات پوچھے

1224309
صدر  ایردوان عالم عرب میں سب سے زیادہ حمایت یافتہ لیڈر

صدر  رجب طیب ایردوان عرب ممالک میں 'سب سے زیادہ جمایت یافتہ سرکاری شخصیت'  ہیں۔

بی بی سی عربی کے لیے مشرق وسطی اور شمالی افریقی ممالک میں سر انجام پانے والے سروے کے مطابق عربوں نے  صدر ایردوان کی مشرقِ وسطی  میں پالیسیوں پر 51 فیصد کی سطح پر حمایت کا اظہار کیا ہے۔

پبلک سروے ادارے عرب بیرو میٹر  کے سوڈان، اردن، فلسطین، الجزائر، مراکش، تیونس، یمن، عراق، لیبیا، لبنان اور مصر میں 25 ہزار 407  افراد سے  کیے گئے سروے میں روسی صدر ولادیمر پوتن کی 28 فیصد اور امریکی صدر کی 12 فیصد افراد نے حمایت کی ہے۔

سوڈان اور اردن میں صدر ایردوان کے حمایتیوں کی شرح کا تناسب 75 سے زیادہ ہے تو پوتن  نے محض لیبیا، لبنان اور مصر میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔

اس سروے کے مطابق علاقائی ممالک میں سے سب سے بڑے خطرے کے طور پر یمن نے اسرائیل اور عراق نے ایران کو  دکھا یا ہے تو عراق میں دوسرا بڑا خطرا مریکہ تصور کیا جاتا ہے۔

عرب ممالک میں دینداروں   کی تعداد میں بھی کمی آئی ہے۔ سروے کے شرکا ء کے مطابق  "میں دیندار نہیں ہوں " کہنے والوں  کا تناسب سال 2013  میں 8 فیصد ہے تو اب یہ بڑھتے ہوئے 13 فیصد ہو گیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں