میں غیر سرکاری نتائج کی رُو سے کامیاب امیدوار اکرم امام اولو کو مبارکباد پیش کرتا ہوں: ایردوان

اب سے قبل کی طرح آنے والے دنوں میں بھی  جمہوریت، قانون کی بالادستی  اور ملکی امن و سلامتی  ہماری اوّلین ترجیح رہے گی اور ہم 2023 کے اہداف کی طرف بڑھنا جاری رکھیں گے: صدر رجب طیب ایردوان

1223809
میں غیر سرکاری نتائج کی رُو سے کامیاب امیدوار اکرم امام اولو کو مبارکباد پیش کرتا ہوں: ایردوان

ترکی کے صدر  اور حزب اقتدار جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے چئیر مین رجب طیب ایردوان نے استنبول بلدیہ مئیر  انتخابی نتائج کے استنبول کے لئے خیر و برکت کا وسیلہ بننے کی تمنّا کا اظہار کیا اور انتخابات میں کامیابی پر اکرم امام اولو کو مبارکباد پیش کی ہے۔

صدر ایردوان نے اپنے ٹویٹر پیج سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ میری تمنّا ہے کہ استنبول میٹرو پولیٹن بلدیہ انتخابات استنبول کے لئے خیر و برکت کا وسیلہ بنیں، آج ایک دفعہ پھر ملت نے اپنی رائے کا اظہار کر دیا ہے ۔ میں غیر سرکاری نتائج کی رُو سے انتخابات کے کامیاب امیدوار اکرم امام اولو کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا ہے کہ اب سے قبل کی طرح آنے والے دنوں میں بھی  جمہوریت، قانون کی بالادستی  اور ملکی امن و سلامتی  ہماری اوّلین ترجیح رہے گی اور ہم اتحادِ جمہور کے اصولی دائرہ کار میں رہتے ہوئے اتحاد و اتفاق کے ماحول میں 2023 کے اہداف کی طرف بڑھنا جاری رکھیں گے۔

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ رواں مہینے کے آخر میں متوقع جی۔20 سربراہی اجلاس ، دورہ چین اور اس کے بعد جنوبی یورپ اور بالقانی سربراہی اجلاس سمیت ترکی کے پیش نظر تمام داخلی و خارجی مسائل کو ہم اپنے ملّی مفادات  کو پیش نظر رکھتے ہوئے نہایت احتیاط سے حل کرنا جاری رکھیں گے۔



متعللقہ خبریں