ترکی: بلدیہ مئیر کے انتخاب کے لئے استنبول کے عوام آج اپنے ووٹوں کا استعمال کر رہے ہیں

استنبول کے عوام آج  اگلے 5 سال کے لئے میٹرو پولیٹن بلدیہ مئیر کے انتخاب کے لئے اپنے ووٹوں کا استعمال کر رہے ہیں

1223294
ترکی: بلدیہ مئیر کے انتخاب کے لئے استنبول کے عوام آج اپنے ووٹوں کا استعمال کر رہے ہیں

ترکی کے شہر استنبول کے عوام آج  اگلے 5 سال کے لئے میٹرو پولیٹن بلدیہ مئیر کے انتخاب کے لئے اپنے ووٹوں کا استعمال کر رہے ہیں۔

انتخابات میں جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی اور نیشنل موومنٹ پارٹی کے امیدوار بن علی یلدرم،  ریپبلکن پیپلز پارٹی   اور ای پارٹی  کے امیدوار اکرم امام اولو ، سعادت پارٹی کے امیدوار نجدت گیوک چنار اور وطن پارٹی کے امیدوار مصطفٰی الکر یوجیل  کے درمیان مقابلہ ہو گا۔

انتخابات میں استنبول کے 39 اضلاع میں 10 ملین 5 لاکھ 60 ہزار 963 افراد ووٹ کا استعمال کریں گے۔

31مارچ کے انتخابات  کی بیلٹ بکس ووٹر لسٹوں کو بغیر کسی ردوبدل کے ان انتخابات میں بھی استعمال کیا جائے گا۔

 موجودہ انتخابات  گذشتہ کی تکرار ہونے کی وجہ سے درمیانی عرصے کے دوران 18 سال کی عمر کو پہنچنے والے اور فوجی تربیت سے واپس لوٹنے والے ووٹ کا استعمال نہیں کر سکیں گے۔

ووٹ ڈالنے کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا اور شام 5 بجے اختتام پذیر ہو گا۔

انتخابی نتائج کا اعلان ہائی الیکشن کمیشن کی طرف سے نشر و اشاعت کی پابندی ہٹائے جانے کے بعد کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ 31 مارچ  کو منعقدہ انتخابات کے بعد ہائی الیکشن کمیشن نے حزب اقتدار جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے اعتراض پر  6 مئی  کو استنبول کے بلدیہ انتخابات  کے دوبارہ انعقاد کا اعلان کیا تھا۔



متعللقہ خبریں