ترکی: PKK کی طرف سے کئے گئے حملے میں زخمی ہونے والا ایک فوجی شہید

ترکی کے ضلع حقاری کی سرحد پر فوجی بیس کے علاقے میں علیحدگی پسند دہشتگرد  تنظیم PKK کی طرف سے کئے گئے حملے میں زخمی ہونے والا ایک فوجی شہید ہو گیا

1215089
ترکی: PKK کی طرف سے کئے گئے حملے میں زخمی ہونے والا ایک فوجی شہید

ترکی کے ضلع حقاری کی سرحد پر فوجی بیس کے علاقے میں علیحدگی پسند دہشتگرد  تنظیم PKK کی طرف سے کئے گئے حملے میں زخمی ہونے والا ایک فوجی شہید ہو گیا ہے۔

ترکی کی وزارت دفاع کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق 4 مئی کو ضلع حقاری کی سرحد پر فوجی بیس کے علاقے میں علیحدگی پسند دہشتگرد  تنظیم PKK کی طرف سے کئے گئے فضائی حملے کے نتیجے میں زخمی ہونے   والا فوجی جلال حیات انقرہ گُل خانے تعلیمی و تحقیقی ہسپتال میں تمام تر کوششوں کے باوجود جام شہادت نوش کر گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ "شہید ہونے والے فوجی  کے لئے ہم اللہ سے رحمت کے طلبگار ہیں اور سوگوار کنبے، ترک مسلح افواج اور ترک ملت سے اظہارِ تعزیت کرتے ہیں اور صبرِ جمیل کے آرزو مند ہیں"۔



متعللقہ خبریں