پنجہ آپریشن پوری استقامت کے ساتھ جاری ہے اور اسی طرح جاری رہے گا: ایردوان

عراق کے شمال میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے خلاف شروع کردہ پنجہ آپریشن کسی قسم کی معمولی سی تبدیلی کے بغیر  نہایت پُرعزم شکل میں جاری ہے: صدر رجب طیب ایردوان

1213382
پنجہ آپریشن پوری استقامت کے ساتھ جاری ہے اور اسی طرح جاری رہے گا: ایردوان

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ عراق کے شمال میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے خلاف شروع کردہ پنجہ آپریشن کسی قسم کی معمولی سی تبدیلی کے بغیر  نہایت پُرعزم شکل میں جاری ہے۔

صدر ایردوان نے استنبول میں نماز عید ادا کی اور نماز کے بعد اخباری نمائندوں کے لئے ایجنڈے کے موضوعات کا جائزہ لیتے ہوئے کہا ہے کہ پنجہ آپریشن جاری ہے، اس معاملے میں  کسی قسم کی معمولی سی تبدیلی بھی موضوع بحث نہیں ہے اور اسی استقامت کے ساتھ آخر تک جاری رہے گا۔

ایس۔400 کے بارے میں بھی نہایت دوٹوک الفاظ میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ "ہم نے ایک سمجھوتہ کیا ہے  اور اس سمجھوتے سے ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے"۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کی طرف سے ایس۔400  کی طلب سے متعلق کوئی تسلی بخش جواب موصول نہیں ہوا۔

دوسری طرف امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کی طرف سے شام کے شہر ادلب میں  فائر بندی کی اپیل  کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ اس مسئلے کے حل کے بارے میں ہم نے روس کے صدر ولادی میر پوتن کے ساتھ بھی اور امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ بھی بات چیت کی ہے۔

اس وقت ہم بحیثیت ترکی ہر متعلقہ ملک کے ساتھ ادلب، منبچ اور فرات کے مشرقی حصے کے بارے میں مذاکرات جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اس معاملے میں ہماری حساسیت روزِ اوّل کی طرح جاری ہے اور اب کے بعد کے مراحل میں بھی جاری رہے گی۔



متعللقہ خبریں