سال کےپہلے چار ماہ میں ترکی آنے والے سیاحوں کی تعداد میں بے حد اضافہ

ترکی کی وزا رتِ سیاحت و ثقافت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق   ماہ اپریل  میں  ترکی  آنے والے سیاحوں کی تعداد میں 24 فیصد  اضافہ  دیکھا گیا ہے

1211984
سال کےپہلے چار ماہ میں ترکی آنے والے سیاحوں کی تعداد میں بے حد اضافہ

سال کےپہلے چار ماہ میں ترکی آنے والے غیر ملکی سیاحوں کی تعداد میں گزشتہ سال کے پہلے 4 ماہ کے مقابلے میں 12.22  فیصد اضافہ ہوتے ہوئے یہ تعداد آٹھ ملین سات لاکھ 35 ہزار 268 تک جا پہنچی ہے۔

ترکی کی وزا رتِ سیاحت و ثقافت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق   ماہ اپریل  میں  ترکی  آنے والے سیاحوں کی تعداد میں 24 فیصد  اضافہ  دیکھا گیا ہے۔

جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ترکی میں ماہ اپریل میں سب سے زیادہ  سیاحوں کی  آمد دیکھی گئی ہے  اور اس طرح  ترکی آنے والے سیاحوں   کی  تعداد تین ملین دو لاکھ 93 ہزار  آر176بتائی گئی ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ترکی آنے والے سیاحوں میں سب سے زیادہ سیاح  جرمنی اور روس سے آئے ہیں۔جرمنی سے آنے والے سیاحوں کی تعداد میں گذشتہ سال کے مقابلے میں  پچاس فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے جبکہ  روس سے آنے والے   سیاحوں کی تعداد میں پینسٹھ فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔

جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق سال کے پہلے 4 ماہ کے دوران  جرمنی سے آئے ہوئے سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے   اور جرمنی  سیاحوں کی آمد کے لحاظ سے پہلے نمبر پر ہےجبکہ ماہ  اپریل میں ترکی آنے والے سیاحوں میں بلغاری  سیاحوں کا نمبر دوسرا ہے  اور اس کے بعد روس کا نمبر آتا ہے۔

ترکی آنے والے سیاح  زیادہ تر  استنبول اس کے بعد انطالیہ اور  ایدرنے  تشریف لائے ہیں۔



متعللقہ خبریں