ترکی اپنے سمندروں میں عالمی قوانین کے مطابق قدرتی وسائل کی تلاش کا حق رکھتا ہے

ترکی کی مشرقی بحیرہ روم  میں ہائیڈرو کاربن  وسائل سے متعلق سرگرمیاں عالمی قوانین کے عین مطابق ہیں

1209440
ترکی اپنے سمندروں میں عالمی قوانین کے مطابق قدرتی وسائل کی تلاش کا حق رکھتا ہے

ترکی نے یورپی یونین کے ممالک کو  مشرقی بحیرہ روم  میں اپنی پالیسیوں کے حوالے سے آگاہی کرا دی ہے۔

دفترِ خارجہ کے حکام نے  یورپی یونین کے رکن ممالک کے مستقل   نمائندہ دفاتر کے امور کو وسعت  دینے اور ترکی ڈیسک کے ذمہ دار کارکنان کے ساتھ برسلز میں ملاقات  کرتے ہوئے مشرقی بحیرہ روم کے حوالے سے بریفنگ اجلاس منعقد کیا ہے۔

دفتر ِ خارجہ کے دو طرفہ سیاسی امور اور سرحدی امور کے ڈائریکٹر جنرل چاعتائے ایرجیس  کا کہنا تھا کہ ترکی کی مشرقی بحیرہ روم  میں ہائیڈرو کاربن  وسائل سے متعلق سرگرمیاں عالمی قوانین کے عین مطابق ہیں۔

یورپی یونین کی جانب سے اس سے قبل ترکی کی مشرقی  بحیرہ روم میں سرگرمیوں سے متعلق   بیانات کے یکطرفہ دعوے ہونے پر توجہ مبذول کراتے ہوئے ایرجیس نے بتایا کہ "یورپی یونین  ترکی کو حاکمیت کے حقوق کا احترام کرنے کی اپیل کر سکتا ہے  تا ہم  یہ اسے اپنی سمندری حدود میں  سرگرمیوں سے باز نہیں رکھ سکتا، یہ چیز عالمی قوانین کے منافی ہے۔"

 

 

 

 

 



متعللقہ خبریں