امینے ایردوان کی افریقی ممالک کے کھانوں کی کتاب کی متعارفی  تقریب میں شرکت

صدر رجب طیب ایردوان  کی اہلیہ امینے ایردوان  نےکہا کہ سن  کہ 2017 میں بھی یوم ِافریقہ کے موقع پر افریقی ممالک کے سفیروں کی بیگمات   کے ساتھ مل کر" مینا بازار"  کا  اہتمام  کیا گیا تھا

1207595
امینے ایردوان کی افریقی ممالک کے کھانوں کی کتاب کی متعارفی  تقریب میں شرکت
emine erdogan afrika gunu.jpg
emine erdogan.jpg

صدر رجب طیب ایردوان  کی اہلیہ امینے ایردوان نے بڑی محنت سے تیار  کردہ  افریقی ممالک کے  کھانوں کی کتاب کی  متعارفی  تقریب میں شرکت کی۔

انہوں نے  25 مئی   میں یوم افریقہ کے موقع پر افریقی ممالک کے سفیروں کی بیگمات کو صدارتی محل  میں افطار ڈنر پر مدعو کیا ۔

صدر رجب طیب ایردوان  کی اہلیہ امینے ایردوان  نےکہا کہ سن  کہ 2017 میں بھی یوم ِافریقہ کے موقع پر افریقی ممالک کے سفیروں کی بیگمات   کے ساتھ مل کر" مینا بازار"  کا  اہتمام  کیا گیا تھا  اور اُس موقع پر  افریقی ممالک کے  سفیروں کی بیگمات کو افریقی ممالک کے  کھانوں کو متعارف کروانے والی  کتاب تیار  کرنے کی ہدایت کی تھی جس پر عمل درآمد کرتے ہوئے اس پروجیکٹ کو مکمل کر لیا گیا ہے ہے،  جس پر  انہیں بے حد خوشی ہے۔

اس پروگرام میں  افریقی ممالک کا  لباس زیب تن کرنے والی امینے  ایردوان نے مہمان بیگمات کے ساتھ یادگاری تصاویر  بھی بنوائیں۔ پروجیکٹ  کے  ایک حصے کے طور پر پر افریقی  ممالک  کے کھا نوں  پر مشتمل  اس کتاب کو متعارف کروایا گیا ہے۔

کھانوں کی کتاب میں شمالی افریقہ، جنوبی افریقہ ،  وسطی افریقہ اور افریقہ کے  مختلف  خطوں سے تعلق رکھنے والے مختلف اقسام کے کھانوں کو جگہ دی گئی ہے۔

افریقی کھانوں پر مشتمل اس کتاب کے ہر حصے میں مختلف علاقوں کے مخصوص کھانوں  کے بارے میں معلومات فراہم کی گئی ہیں۔  

اس طرح ترکی میں پہلی بار  افریقی ممالک  کے کھانوں کو متعارف کروایا گیا ہےاور ان کو کتابی شکل دی گئی ہے۔

اس پروگرام کی سب سے اہم   بات گھانا سے آئے ہوئے طلبہ کی طرف سے پیش کیے جانے والے  نغمے تھے جنہیں بے حد پسند کیا گیا۔

صدر ایردوان کے سن  کے 2016میں میں گھانا کے دورے کے دوران صدر کی اہلیہ  امینے  ایردوان   جانب سے سے مختلف پروجیکٹ کا آغاز کیا گیا تھا جس پر عمل درآمد کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔



متعللقہ خبریں