ترکی لاطینی امریکہ کے ساتھ فعال تعلقات قائم کررہا ہے، وزیرِ خارجہ

ترکی اور گواتیمالہ کے درمیان طویل عرصے سے دو طرفہ تعلقات استوار ہیں

1205151
ترکی لاطینی امریکہ کے ساتھ فعال تعلقات قائم کررہا ہے، وزیرِ خارجہ

وزیر ِ خارجہ میولود چاوش اولو  کو گواتیمالہ  میں صدر جیمی مورالیس کی جانب سے شرفِ ملاقات بخشا گیا۔

دارالحکومت گواتیمالہ کے قومی ثقافتی محل میں سر انجام پانے والی اس ملاقات  میں گواتیمالہ کی وزیر خارجہ  سینڈرا ہوویل اور ترکی کے اس ملک میں سفیر سلیمان گیوکچے نے بھی  شرکت کی۔

ترکی۔ وسطی امریکہ انٹیگریشن تنظیم  کے وزراء خارجہ کے تیسرے سیاسی فورم میں شرکت کی غرض سے گواتیمالہ  جانے والے  چاوش  اولو   نے اس ملک میں  ترک سفارتخانے کی نئی عمارت کا بھی افتتاح کیا۔ اس موقع پر اپنے خطاب  میں انہوں نے کہا کہ ترکی اور گواتیمالہ کے درمیان طویل عرصے سے دو طرفہ تعلقات استوار ہیں،  ہمارا  سفارتخانہ ان تعلقات کو مزید تقویت دینے میں معاون ثابت ہو گا۔

چاوش اولو نے کہا کہ"گواتیمالہ، ترکی کے لاطینی امریکہ کے اہم ترین سٹریٹیجک شراکت داروں میں سے ایک ہے۔ دونوں ملکو ں کے بیچ تعلقات آگے بڑھ رہے ہیں۔ تجارت و ثقافت ہر شعبے میں ہمارے روابط میں پیش قدمی آرہی ہے۔

 عنقریب  اوروگوائے میں بھی ترک سفارتخانہ کھولے جانے کی اطلاع دینے والے وزیر خارجہ چاوش اولو نے  ترکی کے خطے میں وجود کے حوالے سے کہا کہ ترکی، نہ صرف دفتر ِ خارجہ کے مشنز کے ذریعے بلکہ ترک رابطہ و تعاون ایجنسی تیکا جیسی تنظیموں کے ذریعے بھی پورے لاطینی امریکہ اور کیریبئن میں  بڑی فعال  کاروائیاں سر انجام دے رہا ہے۔

 

 

 



متعللقہ خبریں