ترکی: سی وولف 2019 بحری مشقیں شروع ہو گئیں

سی وولف 2019 بحری مشقیں اناطولیہ کے اطراف میں پھیلے ہوئے تین سمندروں مشرقی بحر روم، بحیرہ ایجئین اور بحر اسود میں شروع ہو گئیں

1200401
ترکی: سی وولف 2019 بحری مشقیں شروع ہو گئیں

جمہوریہ ترکی کی تاریخ کی بڑی ترین پلاننگ سے کی جانے والی سی وولف 2019 بحری مشقیں اناطولیہ کے اطراف میں پھیلے ہوئے تین سمندروں مشرقی بحر روم، بحیرہ ایجئین اور بحر اسود میں اور 131 بحری جہازوں، 57 طیاروں اور 33 ہیلی کاپٹروں کی شرکت سے شروع ہو گئی ہیں۔

جنرل اسٹاف ہیڈ کوارٹر کے سالانہ مشقوں کے پروگرام کے دائرہ  کار میں ، بحریہ کی زیر کمانڈ پلان کردہ اور نیول اکیڈمی کمانڈ  سینٹر  کی زیر نگرانی سی وولف مشقیں تین سمندروں مشرقی بحر روم، بحیرہ ایجئین اور بحر اسود میں پہلی دفعہ بیک وقت  کی جا رہی ہیں۔



متعللقہ خبریں