ترکی کے شہر انطالیہ کو 202 ماحالیاتی بلیو فلیگ ایوارڈ سے نواز دیا گیا

ترکی  کے شہر انطالیہ  کو اس طریقے سے    دنیا میں سب سے زیادہ ماحولیاتی ایوارڈ حاصل کرنے  والے شہر کی حیثیت حاصل ہو گئی ہے

1198921
ترکی کے شہر انطالیہ کو 202 ماحالیاتی بلیو فلیگ ایوارڈ سے نواز دیا گیا

دنیا کے سب سے اہم سیاحتی مراکز اور ترکی کے سیاحتی دارالحکومت کی حیثیت رکھنے والے شہر انطالیہ کو ملنے والے بین الاقوامی ماحولیاتی ایوارڈ کی تعداد 202 تک پہنچ گئی ہے۔

 ترکی  کے شہر انطالیہ  کو اس طریقے سے    دنیا میں سب سے زیادہ ماحولیاتی ایوارڈ حاصل کرنے  والے شہر کی حیثیت حاصل ہو گئی ہے۔

انٹرنیشنل  بلیو فلیگ جیوری 2019   کے بلیوفلیگ ایوارڈز  کا اعلان کردیا ہے۔

انٹرنیشنل  بلیو فلیگ جیوری کے مطابق اس سال دنیا میں 463 بیچیز  کوبلیو فلیگ  سے نوازا گیا ہے جس میں سے 202 کا تعلق ترکی سے ہے۔

انٹرنیشنل  بلیو فلیگ جیوری کہ مطابق انطالیہ کے علاوہ 102 بیچز موعلا  اور 49 بیچز ازمیر میں واقع ہیں۔

ترکی کی ماحولیاتی  فاؤنڈیشن کے ڈرایکٹر  جنرل مراد  ییت اول نے کہا ہے اس وقت تک دنیا میں بلیو فلیگ حاصل کرنے والے ممالک میں اسپین اور یونان کے بعد ترکی کا تیسرا نمبر ہے۔

 انہوں نے کہا کہ شہر کے لحاظ سے سب سے زیادہ بلیو فلیگ انطالیہ  شہر کو حاصل ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امسال سب سے زیادہ بلیو فلیگ حاصل کرنے والے ممالک میں ترکی سہر فہرست ہے۔



متعللقہ خبریں