امریکہ آزادی پریس کی آڑ میں بیانات سے باز آجائے، فخرالدین آلتون

واشنگٹن کو دیگر ممالک پر الزام تراشی کرنے کے بجائے انتہائی مفلسی اور نسل پرستی کی طرح کے طویل عرصے سے جاری مسائل کا حل تلاش کرنا چاہیے

1194654
امریکہ آزادی پریس کی آڑ میں بیانات سے باز آجائے، فخرالدین آلتون

صدارتی ادارہ مواصلات  کے صدر پروفیسر ڈاکٹر فخرالدین آلتون  نے امریکہ کے انقرہ میں  سفارتخانے کی جانب سے عالمی  یوم ِپریس آزادی کی مناسبت سے  ٹویٹر  پر ایک پیغام   کا جواب کچھ یوں دیا ہے "ہم متحدہ امریکہ کے  پریس آزادی کے پردے پیچھے چھپنے   سے بازآ نے کے معاملے پر اپنے اصرار کو جاری رکھیں گے۔"

آلتون نے سفارتخانے کی جانب سے  شیئر کردہ پیغام "ہم ترکی  کو   آزادی اظہار، منصفانہ  عدالتی نظام کو ضمانت میں لینے  اور عدالتی نظام کی آزادی کا احترام کرنے کی اپیل کرنے کے عمل کو جاری رکھیں گے" کا  جواب دیتے ہوئے کہا کہ "ہم پریس کی آزادی  کے عقب میں چھپنے والے امریکہ کو اس چیز سے باز آنے  پر اپنے اصرار کو جاری رکھیں گے۔ واشنگٹن کو دیگر ممالک پر الزام تراشی کرنے کے بجائے انتہائی مفلسی اور نسل پرستی کی طرح کے طویل عرصے سے جاری مسائل کا حل تلاش کرنا چاہیے۔

 



متعللقہ خبریں