حالات سازگار ہو جائیں ،عراقی شہریوں پر سے ویزہ پابندی ختم ہو سکتی ہے: چاوش اوغلو

وزیر خارجہ  مولود چاوش اوغلو   نے   ترکی اور عراق کے درمیان بلا ویزہ سیاحت کے حوالے سے کہا ہے کہ مناسب   وقت آنے پر  عراقی  برادر عوام   کےلیے  دوبارہ  ویزے کی پابندی  ختم کر دی جائے گی ۔

1191466

 وزیر خارجہ نے  اس بات کا اظہار بصرہ کے گورنر اسد العدانی  سے ملاقات کے بعد  اخباری کانفرنس کے دوران   کیا ۔

انہوں نے کہاکہ    ملکی سلامتی کے پیش نظر  عراقی شہریوں پر ہم نے  ویزےکی پابندی لگا رکھی  ہے  مگر اس کے باوجود  گزشتہ سال   دس لاکھ سے زائد عراقی شہریوں کی ترکی آمد  ہوئی ۔

 انہوں نے  اس بات کی بھی  خوش خبری  دی کہ اب  بصرہ میں ترک قونصل خانہ کھلنے  کے بعد اب   مقامی شہریوں کو ترک ویزے کے  لیے بغداد  جانا نہیں پڑے گا۔

 ویزے  کا حصول   ایک مستقل پالیسی نہیں  ہے لہذا امید ہے کہ جیسے ہی عراق کی موجودہ صورت حال  سازگار ہوگی  ہم اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرتےہوئے پھر سے  عراقی برادر عوام کے لیے ویزے کی پابندی ختم  کر دیں گے۔

متعللقہ خبریں