دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ترکی اور پاکستان عالمی امن کی کوششوں میں

پاکستان کی تھنک ٹینک لاہور  سینٹر فار پیس ریسرچ  اور  ترک تھنک ٹینک جنوبی  ایشیا سٹریٹیجک ریسرچ سنٹر کے زیر اہتمام کانفرس کا انعقاد

1190373
دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ترکی اور پاکستان عالمی امن کی کوششوں میں

دہشت  گردی اور متحدہ امریکہ کی خارجہ پالیسیوں سے سب سے زیادہ متاثر ترکی اور پاکستان  عالمی سطح پر قیام ِ امن کے حوالے سے ایک اہم  کانفرس کی میزبانی کر رہے ہیں۔

پاکستان کی تھنک ٹینک لاہور  سینٹر فار پیس ریسرچ  اور  ترک تھنک ٹینک جنوبی  ایشیا سٹریٹیجک ریسرچ سنٹر  عالمی امن ۔2019 کے  ماتحت عالمی امن و علاقائی تعاون  کے زیرِ عنوان  دوسری  انٹرنیشنل  کانفرس کا 27 اپریل بروز ہفتہ  استنبول میں اہتمام کر رہی ہیں۔

اس کانفرس میں کوسوو کے ڈپٹی پرائم منسٹر انور خوشاژ،  سابق وزیر ماحولیات و آباد کاری ادریس گل لوجے، سابق ڈپٹی منسٹر  فار یورپین  یونین  افیئرز اور فرانس، امریکہ، رومانیہ، سری لنکا، ملیشیا،  بھارت، آذربائیجان، پولینڈ، ترکی اور پاکستان سے  اسکالرز   شرکت کر رہے ہیں۔  کانفرس کا مقصد  عالمی امن کے حصول کی خاطر بحث کو چھیڑتے ہوئے دنیا بھر  میں مختلف شعبوں سے وابستہ روشن  خیال اورسرکاری شخصیات  کو  ایک ہی پلیٹ فارم پر یکجا کرنا ہے۔

عالمی امن و علاقائی تعاون  کے مرکزی خیال پر مبنی اس  کانفرس میں مقررین  اپنی اپنی رائے اور نظریات  کو  زیر ِ لب لاتے ہوئے پوری دنیا کی توجہ حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔



متعللقہ خبریں