چناق قلعے، مشترکہ دکھوں کی کوکھ سے امن کے جنم لینے کی ایک مثال ہے: صدر ایردوان

میری تمنا ہے کہ چناق قلعے، مشترکہ دکھوں کے نئی دشمنیوں کی بجائے دوستی، محبت اور امن کا وسیلہ بننے کے موضوع پر  ہر ایک کے لئے مثال بنے: صدر رجب طیب ایردوان

1189793
چناق قلعے، مشترکہ دکھوں کی کوکھ سے امن کے جنم لینے کی ایک مثال ہے: صدر ایردوان
erdogan.jpg
erdogan.jpg

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ میری تمنا ہے کہ چناق قلعے ، مشترکہ دکھوں کے  نئی دشمنیوں کی بجائے دوستی ،محبت اور امن کا وسیلہ بننے کے موضوع پر  ہر ایک کے لئے مثال بنے۔

صدر رجب طیب ایردوان نے یومِ آنزاک  کی مناسبت سے جاری کردہ پیغام میں کہا ہے کہ چناق قلعے برّی جنگ کی 104 ویں سالانہ یاد کے موقع پر اس زمین پر اپنے وطن اور شرف کے دفاع میں لاکھوں فوجی شہید ہوئے اور غازی بنے۔ میں ان سب کے لئے اللہ رب العزت سے رحمت  کا طلبگار ہوں۔ آج ہم جنگِ چناق قلعے کے دوران جتنے بھی فوجیوں نے اپنی جانیں دیں ان سب کو یاد کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میری تمنا ہے کہ مشترکہ دکھوں کو نئی دشمنیوں کی بجائے دوستی، محبت اور امن کا وسیلہ بنانے کے موضوع پر چناق قلعے تمام معاشروں کے لئے مثال بنے۔ یومِ آنزاک کے حوالے سے ہمارے ملک میں موجود مہمانوں کے وسیلے سے میں پوری دنیا سے ایک دفعہ پھر امن کی اپیل  کرتا ہوں۔

اپنے پیغام میں انہوں نے  جمہوریہ ترکی کے بانی مصطفیٰ کمال اتاترک کے، دور دراز کے علاقوں سے اپنے بچوں کو جنگ کے لئے بھیجنے والی ماوں کے لئے، پیغام کا حوالہ دیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ "آپ کے بچے ہمارے پاس سکون کی نیند سو رہے ہیں"۔

صدر ایردوان نے کہا کہ اتاترک کے اس پیغام کی ہم سب نے ہمیشہ پاسداری کی ہے کہ "ہماری زمین پر جانیں دینے والے اب ہماری اولاد ہیں"۔ اس معاملے میں نئی نسل کا بھی فریضہ ہے کہ وہ چناق قلعے میں جان اور خون سے حاصل کی گئی دوستی کی پاسداری کریں۔ نئی جنگیں نہ ہوں بلکہ نئی نسلیں دوستی اور امن کی فضاء میں زندگی گزاریں۔

صدر ایردوان نے کہا کہ میں جنگ چناق قلعے کے دلیروں کو ایک دفعہ پھر احترام سے یاد  کرتا ہوں اور اس موقع کی مناسبت سے ہمارے ملک میں موجود   مسافروں اور اپنے شہریوں کو قلبی سلام پیش کرتا ہوں۔



متعللقہ خبریں