یہ ہماری خود مختاری، سلامتی اور دفاع کا مسئلہ ہے: حلوصی آقار

درپیش خطرات کے مقابل ہمارا فضائی و میزائل دفاعی نظام کا خواہش مند ہونا  اور اس کے حصول کے لئے کوشش کرنا نہایت قدرتی امر ہے۔ یہ ہماری خود مختاری، سلامتی اور دفاع کا مسئلہ ہے: حلوصی آقار

1184445
یہ ہماری خود مختاری، سلامتی اور دفاع کا مسئلہ ہے: حلوصی آقار

ترکی کے وزیر دفاع حلوصی آقار نے کہا ہے کہ ایس۔400 کا فریضہ ایک قومی احتمال کے مطابق انقرہ اور استنبول کا تحفظ ہو گا۔

امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن میں اپنی مصروفیات کے دوران حلوصی آقار نے ترک اخباری نمائندوں کے سوالات کے جواب دئیے۔

ترکی کو فضائی اور میزائل حملوں کے خطرات کا سامنا ہونے کا ذکر کرتے ہوئے آقار نے کہا ہے کہ "ہمارا ان خطرات کے مقابل فضائی و میزائل دفاعی نظام کا خواہش مند ہونا  اور اس کے حصول کے لئے کوشش کرنا نہایت قدرتی امر ہے۔ یہ ہماری خود مختاری، سلامتی اور دفاع کا مسئلہ ہے"۔

خطرے کے مقابل حل  کے لئے جاری کوششوں کے تاریخی مرحلے کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ آخر کار ایس۔400 ائیر ڈیفنس سسٹم کی خرید کے لئے روس کے ساتھ سمجھوتہ طے پا گیا۔ لیکن ایس۔400 کی فراہمی اور ایف۔35 منصوبے کو ایک دوسرے سے مربوط نہیں کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ایس۔400 شام میں نصب ہیں اور اسرائیل کے پاس بھی نہایت قریبی فاصلے پر متعین ایف۔35 موجود ہیں۔ مغربی ممالک کے پاس بھی اس سے مشابہہ چیزیں موجود ہیں۔ ہم کہتے ہیں  کہ آئیے مل بیٹھ کر اس  کا حل نکالیں اور تکنیکی حوالے سے اس معاملے پر  جو کرنا ضروری ہے اسے کریں۔ ہم اپنے ایس۔400 سسٹم کو نہ تو نیٹو کے ساتھ منسلک کریں گے اور نہ ہی نیٹو میں موجود اپنے عناصر کے ساتھ۔

ترکی  میں ایس۔400 سسٹم  کی تنصیب کے نقاط کے بارے میں بات کرتے ہوئے حلوصی آقار نے کہا ہے کہ ان کا مقصد ایک قوی  احتمال کے مطابق انقرہ اور استنبول  کا دفاع کرنا ہو گا۔

سسٹم کے ترکی کو فراہمی  کے مراحل سے متعلق بات کرتے ہوئے وزیر دفاع حلوصی آقار نے کہا ہے کہ روس کے ساتھ آخری مذاکرات ماہِ جون میں  ہوں گے اور اسی ماہ میں ایس۔400 سسٹم ترکی کے حوالے کر دیا جائے گا۔



متعللقہ خبریں