استنبول ہوائی اڈے پر مسافروں کی ریکارڈ تعداد

4 دنوں میں 2 ہزار 18 طیاروں  نے لینڈنگ کی ہے تو اڑان بھرنے والے طیاروں کی تعداد 2 ہزار 43 رہی ہے

1182697
استنبول ہوائی اڈے پر مسافروں کی ریکارڈ تعداد

سرکاری  ہوائی اڈوں کی مینجمنٹ کی ڈائریکٹریٹ جنرل نے اعلان کیا ہے کہ 7 تا 11 اپریل استنبول ہوائی اڈے  پر مسافروں کی تعداد 6 لاکھ 37 ہزار 774 تک رہی ہے۔

اس حوالے سے جاری کردہ اعلامیہ میں  واضح کیا گیا ہے کہ 5 تا 6 اپریل کو عالمی ہوابازی کی تاریخ کی عظیم ترین نقل  مکانی ہونےو الے استنبول ہوائی اڈے کو 3 لاکھ 29 ہزار مسافر آئے ہیں تو اسی دورانیہ میءں 3 لاکھ 8 ہزار 668 نے یہاں  روانگی اختیار کی  ہے۔

اعلان میں بتایا گیا ہے کہ ان 4 دنوں میں 2 ہزار 18 طیاروں  نے لینڈنگ کی ہے تو اڑان بھرنے والے طیاروں کی تعداد 2 ہزار 43 رہی ہے۔



متعللقہ خبریں