مقبوضہ علاقوں پر حق صرف فلسطینیوں کا ہے، اسرائیل ہوش کے ناخن لے: ترکی

وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے کہا ہےکہ دریائے اردن کا مغربی کنارہ  عالمی قوانین کی خلاف ورزیوں کے باوجود فلسطینوں کا ہے

1178679
مقبوضہ علاقوں پر حق صرف فلسطینیوں کا ہے، اسرائیل ہوش کے ناخن لے: ترکی

 وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے کہا ہےکہ دریائے اردن کا مغربی کنارہ  عالمی قوانین کی خلاف ورزیوں کے باوجود فلسطینوں کا ہے ۔

 چاوش اولو  نے  مغربی کنارے  سے متعلق متنازعہ بیان  پر  اسرائیلی وزیراعظم نیتین یاہو کی سرزنش کی ہے ۔

سوشل میڈیا  پر اپنے پیغام میں  وزیر خارجہ نے کہا کہ عالمی قوانین کی  بارہا  پامالیوں کے باوجود  اسرائیل جان لے کہ مقبوضہ علاقہ فلسطینیوں کا ہے   جبکہ انتخابات سے قبل  نیتین یاہو کا  بیان   انتہائی غیر ذمے  دارانہ   اور ایک انتخابی حربہ ہے  جو کہ   حقیقت کو جھٹلا نہیں سکتا۔

 انصاف و ترقی پارٹی کے ترجمان  عمر چیلیک نے بھی اس حوالے سے   اسرائیلی وزیراعظم  کے بیان کی مذمت کی  اور اسے  اشتعال انگیز قرار دیا ۔

 یاد رہے کہ  نیتن یاہو نے   گزشتہ روز اپنے بیان میں   کہا تھا کہ دوبارہ انتخابات میں کامیابی ملنے پر  ان کی حکومت  مقبوضہ  علاقوں میں قائم   یہودی بستیوں کا الحاق اسرائیل کے ساتھ کر دیں گے   ۔

  250 کے لگ بھگ یہ  یہودی بستیاں  سن 1967  کے اسرائیلی قبضے  کے بعد سے وہاں قائم ہیں جن میں 4 لاکھ یہودی رہتےہیں۔

 عالمی قوانین کی رو سے  ان بستیوں کا قیام غیر قانونی قرار دیا جا چکا ہے۔

 

 

 



متعللقہ خبریں