ترکی یمن کے لئے امید کی کرن بن گیا

ترکی کے محکمہ آفات و ہنگامی حالات AFAD نے 7 ہزار خوراک کے کارٹن، 640 سلیپنگ سیٹ، 850 کمبل اور ایک ہزار اسکول کے بستوں پر مشتمل امدادی سامان یمن بھیجا ہے

1176424
ترکی یمن کے لئے امید کی کرن بن گیا

ترکی یمن کے لئے امید کی کرن بن گیا ہے۔

ترکی کے محکمہ آفات و ہنگامی حالات AFAD نے 7 ہزار خوراک کے کارٹن، 640 سلیپنگ سیٹ، 850 کمبل اور ایک ہزار اسکول کے بستوں پر مشتمل امدادی سامان یمن بھیجا ہے۔

یمن میں سال 2015 میں شدت اختیار کرنے والی جھڑپوں میں اس وقت تک 29 ملین آبادی کا 24 ملین امداد کا محتاج ہو گیا ہے۔

ملک میں 20 ملین انسانوں کو غذائی قلت کا سامنا ہے، 17.8 ملین انسان پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں اور 19.7 فیصد انسان صحت کی سہولیات تک رسائی حاصل نہیں کر پا رہے۔

یمن میں ہر 10 منٹ میں ایک بچہ مختلف بیماریوں یا پھر ناکافی خوراک کی وجہ سے موت کے منہ میں چلا جاتا ہے۔

ترکی کا امدادی اداراہ AFAD اس انسانی بحران میں یمن کی مدد کے لئے سرگرم عمل ہے۔

اپنی امدادی کاروائیوں کے سلسلے میں  AFAD نے 4 ماہ قبل "یمن کے لئے امید" کے نام سے امدادی  مہم کا آغاز کیا اور اس مہم کے دائرہ کار میں ادارے نے اس وقت تک 7 ہزار خوراک کے کارٹن، 640 سلیپنگ سیٹ، 850 کمبل اور ایک ہزار اسکول کے بستوں پر مشتمل امدادی سامان یمن میں بھیجا ہے۔

AFAD نے مخّیر حضرات سے بھی  اس مہم میں شامل ہونے کی اپیل کی ہے۔

AFAD  کے حکام نے "یمن میں ہر 10 منٹ میں ایک بچہ مرنے کی بجائے زندگی کی طرف واپس لوٹ سکتا ہے" کے نعرے کے ساتھ مخّیر حضرات سے "یمن " لکھ کر 1866 نمبر پر میسج بھیجنے یا پھر AFAD کی انٹر نیٹ سائٹ سے امداد بھیجنے کی اپیل کی ہے۔

ہر میسج کی قیمت 10 لیرا ہو گی۔



متعللقہ خبریں