ترکی میں آج مقامی انتخابات  ہو رہے ہیں

اکتیس مارچ 2019 مقامی انتخابات میں تقریباً57 ملین ووٹر ایک لاکھ 94 ہزار 390  بیلٹ بکسوں پر ووٹوں کا استعمال کریں گے

1173820
ترکی میں آج مقامی انتخابات  ہو رہے ہیں

ترکی میں آج مقامی انتخابات  ہو رہے ہیں۔

اکتیس مارچ 2019 مقامی انتخابات میں تقریباً57 ملین ووٹر ایک لاکھ 94 ہزار 390  بیلٹ بکسوں پر ووٹوں کا استعمال کریں گے۔

ہائی الیکشن کمیشن کے فیصلے کی رُو سے جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی، آزاد ترکی پارٹی، گرینڈ نیشنل پارٹی، ریپبلکن پیپلز پارٹی، ڈیموکریٹ  پارٹی، ڈیموکریٹک لیفٹ پارٹی، پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی، ای پارٹی، نیشنلسٹ موومنٹ پارٹی، سعادت پارٹی، ٹرکش کمیونسٹ پارٹی اور وطن پارٹی انتخابات   لڑ رہی ہے۔

انتخابات میں میٹرو پولیٹن بلدیہ مئیر،  بلدیہ مئیر، بلدیاتی اسمبلی کے اراکین  اور کونسلروں کا انتخاب کیا جائے گا۔

ترکی کے مقامی وقت کے مطابق  ووٹ ڈالنے کا عمل صبح 7 بجے شروع ہوا جو مشرقی اضلاع میں شام 4 بجے جبکہ دیگر اضلاع میں شام 5 بجے اختتام پذیر ہو گا۔



متعللقہ خبریں