بریگزٹ کا معاملہ یورپی یونین اور برطانیہ کے مسائل کھڑا کر رہا ہے، ترکی

یورپی  یونین کے ساتھ طے پانے والی مطابقت کے مطابق برطانیہ کی یونین سے علیحدگی 12 اپریل تک ملتوی

1173527
بریگزٹ کا معاملہ یورپی یونین اور برطانیہ کے مسائل کھڑا کر رہا ہے، ترکی

 

جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے ترجمان عمر چیلک کا کہنا ہے کہ سلسلہ بریگزٹ کا کھٹائی میں پڑنا یورپی یونین اور برطانیہ کے لیے عظیم سطح کے مسائل کھڑا کر رہا ہے۔

برطانوی پارلیمنٹ میں  تیسری دفعہ رائے شماری کے لیے پیش کیے جانے والے بریگزٹ معاہدے کو ایک بار پھر مسترد کرتے ہوئے اس ملک کی  یورپی یونین سے علیحدگی کو 12 اپریل تک چھوڑ دیا گیا ہے۔

 پارلیمنٹ میں ہونے والی رائے دہی میں 286 ممبران اسمبلی نے  بریگزٹ کے حق میں جبکہ 344 نے اس کے خلاف ووٹ ڈالا۔

 یورپی  یونین کے ساتھ طے پانے والی مطابقت کے مطابق برطانیہ کی یونین سے علیحدگی اب 12 اپریل تک ملتوی ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ برطانوی پارلیمنٹ نے بریگزٹ معاہدے کو 15جنوری اور 12 مارچ کو بھی ایک بڑی اکثریت سےمسترد کر دیا تھا۔

 آک پارٹی کے ترجمان عمر چیلک  نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سلسلہ بریگزٹ کا  اس طریقے سے کھٹائی میں پڑنا یورپی یونین اور برطانیہ کے لحاظ سے ایک سنگین مسئلہ تشکیل دے رہاہے۔ ایک بار پھر اس چیز کا مشاہدہ ہوا ہے کہ برطانیہ میں اس مسئلے  کو سیاسی شخصیات نے اچھی طرح پرکھا نہیں۔

یورپی کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹسک نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے  برطانوی پارلیمنٹ میں تیسری بار بریگزٹ کومسترد کیے  جانے کے بعد  10اپریل کو سربراہی اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں