ترکی کی صومالیہ میں دہشت گردی کے حملے کی شدید مذمت

وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے  میں  کہا  گیا ہے کہ   صومالیہ کے دارالحکومت موغا دیشو  میں دہشت گردی کے حملے  جس میں بڑی تعداد میں باشندے ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں  پر گہرا دکھ پہنچا ہے

1173073
ترکی کی صومالیہ  میں  دہشت گردی کے حملے کی شدید مذمت

ترکی  نے صومالیہ   کے دارالحکومت موغادیشو   میں   ہونے والے دہشت گردی کے حملے  کی شدید مذمت کی ہے۔

وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے  میں  کہا  گیا ہے کہ   صومالیہ کے دارالحکومت موغا دیشو  میں دہشت گردی کے حملے  جس میں بڑی تعداد میں باشندے ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں  پر گہرا دکھ پہنچا ہے۔

جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ  ترکی اس بہمانہ  دہشت گردی کے حملے   کی شدید مذمت کرتا ہے  اور اس دہشت گردی کے حملے میں  جان بحق ہونے والے افراد کے لیے تعزیت کا اظہار کرتا ہے اور زخمی ہونے والے افراد کے جلد  صحت یاب ہونے کی تمنا کرتا ہے۔

صومالیہ کے دارالحکومت  موغا دیشو میں  کل ہونے والے دہشت گردی کے حملے میں  ابتدائی اندازے کے مطابق   11 افراد  جان بحق  اور 10 زخمی ہوگئے تھے۔



متعللقہ خبریں