اب اس کا نام عجائب گھر نہیں آیا صوفیہ مسجد ہو گا: ایردوان

وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے نیوزی لینڈ کے عوام اور مسلمانوں کے دکھ میں شریک ہو کر انسانیت سے بے بہرہ افراد کو انسانیت کا درس دیا ہے: صدر رجب طیب ایردوان

1169842
اب اس کا نام عجائب گھر نہیں آیا صوفیہ مسجد ہو گا: ایردوان

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کا حملہ شخصی کاروائی نہیں بلکہ دہشت گردی کا منظّم  اقدام  ہے۔

صدر ایردوان نے بعض ٹیلی ویژن چینلوں کی مشترکہ نشریات میں ایجنڈے سے متعلق بیانات جاری کئے ہیں۔

انہوں نے 15 مارچ کو نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں نماز جمعہ  کے وقت 2 مساجد میں 10 منٹ کے فرق سے کئے گئے اور 51 افراد کی ہلاکت کا سبب بننے والے دہشت گردی کے حملے  کے موضوع پر بات کی۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں یقین ہے کہ  نیوزی لینڈ انتظامیہ اپنے وعدے کے مطابق  اس حملے کے پس پردہ کرداروں کو منظر عام پر لائے گی۔

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن  نے جو بیانات جاری کئے ہیں وہ ہر حوالے سے قابلِ تعریف ہیں۔ انہوں نے اس واقعے کی تکلیف کو اپنے دل میں محسوس کیا ہے۔

وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے نیوزی لینڈ کے عوام اور مسلمانوں کے دکھ میں شریک ہو کر انسانیت سے بے بہرہ افراد کو انسانیت کا درس دیا ہے۔

استنبول  کے عجائب گھر  آیا صوفیہ سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ اب ہم اس کا نام عجائب گھر نہیں آیا صوفیہ مسجد رکھیں گے۔ جیسے سلطان احمد، سلیمانیے اور سلیمیے جامع مساجد میں سیاح آتے ہیں  اور کوئی ٹکٹ  لئے بغیر کوئی خرچ کئے بغیر مساجد کی زیارت کرتے ہیں اسی طرح آیا صوفیہ کی بھی زیارت کریں گے۔



متعللقہ خبریں