گولان سے متعلق امریکی صدر کا بیان اسرائیلی قبضے کو جائز قرار دینے کا حربہ ہے:ترکی

ترجمان قالن نے صدرٹرمپ کے اسرائیل کے زیر قبضہ  گولان کی پہاڑیوں سے متعلق بیان کے حوالے سے کہا ہے کہ واشنگٹن انتظامیہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں پراسرائیلی قبضے اور اس کے جارحانہ عزائم کا دفاع کرنے میں مصروف ہے

1168333
گولان سے متعلق امریکی صدر کا بیان اسرائیلی قبضے کو جائز قرار دینے کا حربہ ہے:ترکی

 ترک  صدارتی ترجمان  ابراہیم قالن نے  امریکی صدر  ٹرمپ  کے اسرائیل کے زیر قبضہ  گولان کی پہاڑیوں  سے متعلق  متنازعہ بیان پر تنقید کی ہے۔

ٹویٹر  پر ایک پیغام میں  ترجمان نے  کہا کہ  امریکی انتظامیہ   مقبوضہ فلسطینی علاقوں  پر اسرائیلی قبضے اور اس کے جارحانہ عزائم        کا دفاع کرنے میں مصروف ہے جو کہ خطے میں    بحالی امن کی کوششوں کو نقصان  پہنچانے کے بھی  مترادف ہے ۔

 یاد رہےکہ ٹرمپ نے  اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں   کہا تھا کہ گولان کی پہاڑیوں  پر اسرائیلی قبضے کو   تسلیم  کرنے کا وقت آن پہنچا ہے ۔

 گولان کا  شامی علاقہ  سن 1967 سے  اسرائیل کے قبضے میں ہے۔



متعللقہ خبریں