اسلامی تعاون تنظیم کا اجلاس استنبول میں ہوگا،نیوزی لینڈ کو خصوصی دعوت

تنظیم کے   عبوری صدر   ملک ترکی نے  اجلاس میں خصوصی طورپر نیو زی لینڈ کو بھی دعوت دی ہے  جو کہ 22 مارچ کو منعقد ہوگا

1167244
اسلامی تعاون تنظیم کا اجلاس استنبول میں ہوگا،نیوزی لینڈ کو خصوصی دعوت

 اسلامی  تعاون تنظیم  کے رکن ممالک   سانحہ نیوز ی لینڈ  کے سلسلے میں استنبول میں یکجا ہونگے ۔

  تنظیم کے   عبوری صدر   ملک ترکی نے  اجلاس میں خصوصی طورپر نیو زی لینڈ کو بھی دعوت دی ہے  جو کہ 22 مارچ کو منعقد ہوگا۔

اجلاس میں 20 رکن ممالک کے    وزرا٫  شرکت کریں گے جن میں  ایران، پاکستان،لیبیا ، انڈونیشیا ،افغانستان ،سوڈان ،قطر اور صومایہ وغیرہ شامل  ہیں۔

 صدر ایردوان  اس اجلاس     کی افتتاحی تقریب سے خطاب کریں گے۔

 اجلاس میں نیوز ی لینڈ کے وزیر خارجہ ونسٹن پیٹرز اور  وزیر اقلیتی امور  جینی سالیسا  کی شرکت  متوقع ہے ۔



متعللقہ خبریں