یورپی پارلیمنٹ کی اپیل، ترکی کے رکنیت مذاکرات کو سرکاری سطح پر التوا میں ڈال دیا جائے

یورپی پارلیمنٹ نے 2018 ترکی رپورٹ  میں "یورپی یونین  سے ترکی کے رکنیت مذاکرات کو سرکاری سطح پر التوا میں ڈالنے  کی" اپیل کر دی

1163112
یورپی پارلیمنٹ کی اپیل، ترکی کے رکنیت مذاکرات کو سرکاری سطح پر التوا میں ڈال دیا جائے

یورپی پارلیمنٹ نے 2018 ترکی رپورٹ  میں "یورپی یونین  سے ترکی کے رکنیت مذاکرات کو سرکاری سطح پر التوا میں ڈالنے  کی" اپیل کی ہے۔

ہالینڈ سے یورپی پارلیمنٹ کی رکن' کاٹی پیری' کی تیار کردہ "2018 ترکی رپورٹ"  کو فرانس کے شہر سٹراس برگ میں جنرل کمیٹی کی طرف سے منظور کر لیا گیا ہے۔

"یورپی یونین کے ترکی  کے ساتھ مذاکرات کو سرکاری سطح پر التوا میں ڈالنے " کی تجویز  پر مبنی اس رپورٹ کو 109 منفی ووٹوں کے مقابلے میں 370 مثبت ووٹوں کے ساتھ منظور کر لیا گیا ہے۔ رائے شماری میں 143 اراکین نے ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کیا ہے۔

ایک تجویز  کی خصوصیت کی حامل یہ رپورٹ کوئی حکمیہ  حیثیت نہیں رکھتی تاہم اس میں کثیر تعداد میں ایسے عناصر شامل ہیں کہ جو ترکی کے ردعمل کا سبب بنے ہیں۔

دوسری طرف یورپی پارلیمنٹ کی رپورٹ کے باوجود انقرہ اور یورپی یونین کے درمیان ڈپلومیسی ٹریفک کی رفتار میں کمی نہیں آ رہی۔

یورپی یونین اور ترکی کے درمیان فیصلے کی ہائی اتھارٹی یعنی "ایسوسی ایشن کونسل" کا اجلاس تقریباً 4 سال کے بعد کل بیلجئیم کے دارالحکومت برسلز میں متوقع ہے۔

اجلاس کی صدارت ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو اور یورپی یونین  کی ہائی کمیشنر فیڈریکا موگرینی کریں گے۔

یورپی یونین کے ساتھ اداراتی ڈائیلاگ  کے دوام اور تنّوع  کے حوالے سے اہمیت کا حامل ہونے کی وجہ سے اجلاس میں یورپی یونین کے توسیعی امور کے ہائی کمیشنر جوہانز ہان بھی شریک ہوں گے۔

اجلاس میں فریقین کو  علاقائی موضوعات  اور دو طرفہ تعلقات  کا جامع شکل میں جائزہ لینے کا موقع ملے گا۔

اجلاس میں ترکی کے شہریوں  کے لئے ویزے کی آزادی، کسٹم یونین  کی تجدید، رکنیت مرحلے کی حالیہ صورتحال اور دہشت گردی کے خلاف جدوجہد جیسے موضوعات پر بات چیت کی جائے گی۔



متعللقہ خبریں