ترک وزیر کے اقوام متحدہ کی نمائندہ سے قبرص پر مذاکرات

جزیرہ قبرص میں پائدار حل کے لیے ہر طرح کا متبادل مذاکرات کی میز  پر ہے

1161602
ترک وزیر کے اقوام متحدہ کی نمائندہ سے قبرص پر مذاکرات

وزیر خارجہ میولود چاوش اولونے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل آنتونیو گوٹرش کی مشیر برائے قبرص جین ہول لیوٹ سے ملاقات کی۔

چاوش اولو ۔ لیوٹ  ملاقات انطالیہ میں سر انجام پائی۔

مذاکرات کے بعد ٹویٹر  پیغام میں  وزیر خارجہ چاوش اولو نے لکھا ہے کہ" ہم نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی مشیر  برائے قبرص جین ہول  لیوٹ  کو بتایا ہے  کہ جزیرہ قبرص میں پائدار حل کے لیے ہر طرح کا متبادل مذاکرات کی میز  پر ہے  تا ہم ہر صورتحال میں قبرصی ترکوں  کی سیاسی مساوات ایک ناگزیر  حقیقت ہے جس کو جھٹلایا نہیں  جا سکتا۔ "



متعللقہ خبریں