خواتین صحت مند معاشرے کا ستون ہیں:صدر ایردوان

صدر ایردوان  نے  8" مارچ یوم نسواں" کے حوالے سے کہا ہے کہ خواتین کے خلاف تشدد کو  ایک عالمی مسئلہ قرار دیتے ہوئے  کہا کہ  اُن کی حکومت  خواتین  پر تشدد کی مخالفت    سمیت اُن کے جائز حقوق کا مکمل تحفظ کرتی رہے گی

1158893
خواتین صحت مند معاشرے کا ستون ہیں:صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان  نے  8" مارچ یوم نسواں" کے حوالے سے  ایک پیغام جاری کیا ہے ۔

 صدر ایردوان نے خواتین کے خلاف تشدد کو  ایک عالمی مسئلہ قرار دیتے ہوئے  کہا کہ  اُن کی حکومت  خواتین  پر تشدد کی مخالفت    سمیت اُن کے جائز حقوق کا مکمل تحفظ کرتی رہے گی ۔

 انہوں نے کہا کہ  ہر شعبہ ہائے زندگی میں   حقوق نسواں  اور معاشرے میں ان کے معیار   کو بلند کرنے کےلیے  حکومت نے اہم منازل طے   کی ہیں اور مستقبل میں بھی کرتی رہے گی ،خواتین  پر  تشدد،نا انصافیو ں اور امتیاز ی سلوک کے خلاف   آواز اٹھانا ہر فرد کی  ذمے داری ہے ۔

  صدر ایردوان نے  مزید کہا کہ   اپنی    قربانیوں  سے اس دنیا کو    آباد  رکھنے  اور  مستقبل کے  معماروں کی  پرورش و  نشونما  کرنے میں خواتین کا کردار ہمیشہ قابل ستائش رہا ہے  لہذا میں اُن کی  ناقابل تلافی  خدمات کے   اعزاز میں اس دن  کی  مبارک باد پیش کرتا ہوں ۔



متعللقہ خبریں