شامی مسئلہ حل کرنے کی کوششیں تیز کر دی ہیں: چاوش اولو

وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نےکہا ہے کہ  ہم اپنے تمام ہمسایوں کی بہتری کےلیے کام کر رہے ہیں،شام  میں  جنگ بندی  ہوتے ہی ہم نے سیاسی حل کےلیے کوششیں تیز کر دی ہیں کیونکہ یہ شام کی علاقائی سالمیت کے لیے اہم ہے

1157286
شامی مسئلہ حل کرنے کی کوششیں تیز کر دی ہیں: چاوش اولو

وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے   کہا ہے کہ  ہم نے مسئلہ شام حل کرنے کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔

 انہوں نے اس بات کا اظہار ضلع آعری میں عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران کیا ۔

انہوں نے کہا کہ  ہم اپنے تمام ہمسایوں کی بہتری کےلیے کام کر رہے ہیں،شام  میں  جنگ بندی  ہوتے ہی ہم نے سیاسی حل کےلیے کوششیں تیز کر دی ہیں کیونکہ   یہ شام کی علاقائی سالمیت      کے لیے اہم ہے ۔

 شام میں  دہشت گردی کے خلاف جنگ کے بارے میں  وزیر خارجہ نے کہا کہ   ترکی میں  موجود  شامی پناہ گزینوں میں سے 3 لاکھ 20 ہزار  اپنے وطن لوٹ  چکے ہیں  جبکہ  اس وقت ترکی میں 3 لاکھ کے لگ بھگ  شامی کرد    بھی  موجود ہیں جو کہ جلد ہی لوٹنا چاہتے ہیں۔



متعللقہ خبریں