ترکی کی ہلالِ احمر کی یمن میں کینسر کے مریضوں اور یتیموں میں امداد کی تقسیم

صوبہ عدن کے شہر  کریتر  میں ترک ہلال احمر کی  غذائی پیکجز کی تقسیم کے موقع پر ترک ہلال احمر کے یمن کے نمائندے مصطفی  آئدن  اور یمن کی انسانی امدادی کمیٹی کے جنرل کوآرڈینیٹر جمال بلفقیح بھی موجود تھے

1151932
ترکی کی ہلالِ احمر کی یمن میں کینسر کے مریضوں اور یتیموں میں امداد کی تقسیم

ترکی نے یمن کے شہر عدن میں کینسر کے مرض میں مبتلا مریضوں اور یتیموں کی امداد کے لیے 225 غذائی پیکجز کی امداد روانہ کی ہے۔

صوبہ عدن کے شہر  کریتر  میں ترک ہلال احمر کی  غذائی پیکجز کی تقسیم کے موقع پر ترک ہلال احمر کے یمن کے نمائندے مصطفی  آئدن  اور یمن کی انسانی امدادی کمیٹی کے جنرل کوآرڈینیٹر جمال بلفقیح بھی موجود تھے۔

اس موقع پر آئدن  نے کہا کہ ترک ہلال احمر نے یمن میں امدادی کارروائیوں کے دائرہ کار میں علاقے میں کینسر کے 200مریضوں اور یتیموں کو 225 غذای پیکیجیز تقسیم کئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ علاقے میں کٹھن اور شدید مشکلات کی وجہ سے کینسر کے مریضوں اور یتیموں کو غذائی امداد فراہم کرنا بڑا ضروری ہو گیا تھا۔

 اس موقع پر یمن کے نمائندے بلفقیح نے کہا کہ ہم ترکی کی طرف سے فراہم کی جانے والی امداد پر حکومتِ  ترکی کے بے حد مشکور ہیں، انہوں نے ترکی کی تعریفیں کرتے ہوئے کہا کہ ترکی کی ہلال احمر نے بغیر کسی   رکاوٹ کے امداد فراہم کرنے کا سلسلہ  جاری رکھا ہوا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ یمن میں جنگ کی وجہ سے پیدا ہونے والے صورتحال اور انسانی بحران پر قابو پانے کے لیے ترکی کی  کے  سرکاری اور غیر سرکاری  امدادی  اداروں نے بڑی تعداد میں امداد فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جس پر ہم ان کے مشکور ہیں۔  



متعللقہ خبریں