ترکی کی قومی اسمبلی اپنے اسپیکر کا انتخاب کر رہی ہے

انتخابات کے پہلے راونڈ میں منتخب ہونے کے لئے امیدواروں میں سے کوئی بھی  ضروری 400 ووٹ حاصل نہیں کر سکا

1151400
ترکی کی قومی اسمبلی اپنے اسپیکر کا انتخاب کر رہی ہے

ترکی کی قومی اسمبلی اپنے اسپیکر کا انتخاب کر رہی ہے۔

انتخابات کے پہلے راونڈ میں منتخب ہونے کے لئے امیدواروں میں سے کوئی بھی  ضروری 400 ووٹ حاصل نہیں کر سکا۔

قومی اسمبلی کی جنرل کمیٹی میں انتخابات کے پہلے راونڈ میں 528 اسمبلی ممبران نے اپنے ووٹوں کا استعمال کیا۔

پہلے راونڈ میں جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے تیکرداع سے اسمبلی ممبر مصطفیٰ شین توپ نے 322 ، ریپبلکن پیپلز پارٹی  کے استنبول سے اسمبلی ممبر اینگین آلتائے  نے 120، پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی ازمیر سے اسمبلی ممبر سرپیل کمال بے پیک گیوزے گیو نے 45  اور  ای پارٹی  کے غازی آنتیپ سے اسمبلی ممبر امام حسین  فلیز نے 35 ووٹ حاصل کئے جبکہ 6 ووٹ غیر معتبر رہے۔

انتخابات کے دوسرے مرحلے میں امیدواروں میں سے کسی کے منتخب ہونے کے لئے   400 ووٹ حاصل کرنا ضروری ہے۔

جبکہ تیسرے مرحلے میں اکثریتی ووٹ 301 ہوں گے۔



متعللقہ خبریں