میولود چاوش اولو کی بخارسٹ میں ترک آجروں سے ملاقات، دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو فروغ دینے پر غور

بخارسٹ میں ترکی کے سفیر کی رہائشگاہ پر ترک آجروں  سے ہونے والی ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو فروغ دینے، دو طرفہ تجارت اور ایک دوسرے کے ملک میں سرمایہ کاری  کرنے جیسے موضوعات پر غور کیا گیا

1136745
میولود چاوش اولو کی بخارسٹ میں ترک آجروں سے ملاقات، دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو فروغ دینے پر غور

یورپی یونین کے وزراء خارجہ کے غیر سرکاری اجلاس میں شرکت کے لئے رومانیہ کے دارالحکومت بخارسٹ  جانے والے ترک وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے بخارسٹ میں ترک آجروں سے ملاقات کی ہے۔

 بخارسٹ میں ترکی کے سفیر کی رہائشگاہ پر ترک آجروں  سے ہونے والی ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو فروغ دینے، دو طرفہ تجارت اور ایک دوسرے کے ملک میں سرمایہ کاری  کرنے جیسے موضوعات پر غور کیا گیا۔

وزیر خارجہ چاوش اولو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر اکاؤنٹ میں بیان دیتے ہوئے لکھا ہے کہ رومانیہ میں  15 ہزار تر ک کمپنیاں اپنا کاروبار جاری رکھے ہوئے ہیں، رومانیہ ترکی کے لئے علاقے کی سب سے بڑی منڈی تصور کی جاتی ہے۔ ہم نے ترک کمپنیوں کے نمائندوں سے اپنے تجارتی حجم کو اضافہ کرنے کے امکانات پر بھی بات چیت کی ہے۔



متعللقہ خبریں