ترکی کے امن و امان کو نشانہ بنانے والوں کو ہم زندہ رہنے کا حق نہیں دیں گے: صدر ایردوان

ترکی کے امن و امان کو نشانہ بنانے والوں کو ہم زندہ رہنے کا حق نہیں دیں گے، اب ہم انہیں ان کی غاروں  کے اندر جہنم رسید کریں گے: صدر رجب طیب ایردوان

1133777
ترکی کے امن و امان کو نشانہ بنانے والوں کو ہم زندہ رہنے کا حق نہیں دیں گے: صدر ایردوان

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ترکی کے امن و امان کو نشانہ بنانے والوں کو ہم زندہ رہنے کا حق نہیں دیں گے۔

صدر ایردوان نے کل ایک ہوٹل میں جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کی غازی آنتیپ ضلعی صدارتی کمیٹی کے ظہرانے میں شرکت کی۔

ظہرانے سے خطاب میں صدر ایردوان نے کل عراق کے شمال میں ترک مسلح افواج کی بیس کے علاقے پر علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کی طرف سے کئے گئے حملے کے بارے میں بات کی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے انہیں جودی کے غاروں میں، گبار میں، تندورق میں اور قندیل میں  دھواں بنا کر اڑا دیا   ہے۔ آج انہوں نے دوبارہ عراق کی طرف سے ایک غلط حرکت کرنے کی کوشش کی جس کے جواب میں ہمارے طیاروں، ڈرون طیاروں اور مسلح ڈرون طیاروں نے پرواز لی اور اس کے بعد یہ سب منتشر  ہو گئے۔

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ اب ہم انہیں ان کی غاروں  کے اندر جہنم رسید کریں گے۔



متعللقہ خبریں