ہم قبرص میں موجودہ صورتحال کے دوام کے نہیں مسئلے کے حل کے خواہاں ہیں: آقن جی
ہم، اقوام متحدہ کے دائرہ کار میں اور مذاکراتی عمل کے ساتھ قبرص میں کسی ممکنہ سمجھوتے کے حصول پر یقین رکھتے ہیں: مصطفی آقن جی
![ہم قبرص میں موجودہ صورتحال کے دوام کے نہیں مسئلے کے حل کے خواہاں ہیں: آقن جی](http://cdn.trt.net.tr/images/xlarge/rectangle/58c4/d3ca/25c8/5c4d589545904.jpg?time=1719063078)
شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے صدر مصطفی آقن جی نے کہا ہے کہ ہم، اقوام متحدہ کے دائرہ کار میں اور مذاکراتی عمل کے ساتھ قبرص میں کسی ممکنہ سمجھوتے کے حصول پر یقین رکھتے ہیں۔
صدر آقن جی نے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا ہے کہ قبرص میں زیر غور فیڈریشن ماڈل ابھی تک اپنی حیثیت برقرار رکھے ہوئے ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ فیڈریشن ماڈل سیاسی مساوات کا حامل ہے اور میری رائے میں اس وقت زیر غور یہ فیڈریشن ماڈل دو طرفہ شکل میں قبول کیا جا سکنے والا سب سے زیادہ حقیقت پسندانہ ماڈل ہے۔
آقن جی نے کہا ہےکہ اب کے بعد اگر کوئی مذاکرتی عمل شروع ہوتا ہے تو وہ اوپن اینڈڈ ٹائم ٹیبل کا حامل نہیں ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ ہم قبرص میں موجودہ صورتحال کے دوام کے نہیں مسئلے کے حل کے خواہاں ہیں۔
جنوبی قبرصی یونانی انتظامیہ کے لیڈر نکولس اناستاسیادس کے مختلف ماحول اور وقتوں میں دو حکومتی کنفیڈریشن اور لچک دار فیڈریشن جیسے مختلف حل ماڈلوں کا ذکر کرنے کا حوالہ دیتے ہوئے آقن جی نے کہا ہے کہ اناستاسیادس کو اب اپنے عوام کی طرف سے اپنی خواہش کو واضح اور دو ٹوک شکل میں بتانا چاہیے۔
شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے صدر مصطفی آقن جی نے کہا ہےکہ جیسا کہ میں نے پہلے بھی کہا ہے کہ اگر کوئی نئی سوچ ہو تو اس کا تبادلہ کیا جانا چاہیے اور ان پر غور کا موقع دیا جانا چاہیے۔
متعللقہ خبریں
![ترکیہ آرمینیا کے فلسطین کو تسلیم کرنے کا خیر مقدم کرتا ہے، دفترِ خارجہ](http://cdn.trt.net.tr/images/medium/rectangle/d431/4da4/2a0f/665576b9c9569.jpg?time=1719063079)
ترکیہ آرمینیا کے فلسطین کو تسلیم کرنے کا خیر مقدم کرتا ہے، دفترِ خارجہ
فلسطین کو تسلیم کرنا بین الاقوامی قانون، انصاف اور ضمیر کا تقاضا ہے
![صوبہ شرناک میں ایک خصوصی آپریشن میں 4 دہشت گرد غیر فعال](http://cdn.trt.net.tr/images/medium/rectangle/cb09/0bb8/be30/667528251ad6f.jpg?time=1719063079)
صوبہ شرناک میں ایک خصوصی آپریشن میں 4 دہشت گرد غیر فعال
بیت الشباب کے نواحی علاقوں میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم کے رکن دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ ہوئی