چاوش اولو۔ بارزانی ٹیلی فونک ملاقات
علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کی تحریک کے نتیجے میں کل عراق کے شمال میں ترک مسلح افواج کے اڈوں کے علاقے میں ہونے والے حملوں سے متعلق ہم نے ضروری تدابیر اختیار کر لی ہیں اور واقعے کی تحقیقات کا آغاز کروا دیا ہے: نچیروان بارزانی
ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے عراقی علاقائی کرد انتظامیہ کے وزیر اعظم نچیروان بارزانی کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی۔
سفارتی ذرائع سے موصول معلومات کے مطابق مذاکرات میں بارزانی نے کہا ہے کہ علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کی تحریک کے نتیجے میں کل عراق کے شمال میں ترک مسلح افواج کے اڈوں کے علاقے میں ہونے والے حملوں سے متعلق ہم نے ضروری تدابیر اختیار کر لی ہیں اور واقعے کی تحقیقات کا آغاز کروا دیا ہے۔
ترکی کی وزارت دفاع کی طرف سے کل جاری کردہ بیان میں کہا گیا تھا کہ عراق کے شمال میں دہشت گرد تنظیم PKK کی تحریک کے نتیجے میں ترک مسلح افواج کے اڈوں کے علاقے میں حملہ کیا گیا جس میں بعض گاڑیوں اور ساز و سامان کو نقصان پہنچا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا تھا کہ واقعے سے متعلق ضروری تدابیر اختیار کی جا رہی ہیں۔
متعللقہ خبریں
نتن یاہو، ایک مریض، پاگل، نفسیاتی مریض، اور خون کا پیاسا ایک ڈریکولا ہے، رجب طیب ایردوان
اے امریکہ اس خون سے تمھارے ہاتھ بھی رنگے ہوئے ہیں۔ تم اس نسل کشی کے اتنے ہی ذمہ دار ہو جتنا اسرائیل