ترکی: مسلح افواج کا آپریشن،21 دہشت گرد ہلاک

ترکی کی مسلح افواج کی طرف سے عراق کے شمال میں کئے گئے فضائی آپریشن میں حملے کے لئے تیار 21دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا

1131966
ترکی: مسلح افواج کا آپریشن،21 دہشت گرد ہلاک

ترکی کی مسلح افواج کی طرف سے عراق کے شمال میں کئے گئے فضائی آپریشن میں حملے کے لئے تیار 21دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

وزارت دفاع کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق عراق کے شمالی علاقے زاپ ، متینہ، آوشین اور حفتنن کے علاقوں میں فضائی آپریشن کئے گئے۔

آپریشنوں کے نتیجے میں فوجی اڈوں پر حملوں  کے لئے تیار 21 دہشت گردوں کو ہلاک اور دہشت گرد تنظیم کے مسلح ٹھکانوں اور پناہ گاہوں کو تباہ کر دیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں