صدر رجب طیب ایردوان کل رشین فیڈریشن کے ایک روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے
صدر کے دفتر کی طرف سے جاری کردہ تحریری اعلامیے کے مطابق صدر رجب طیب ایردوان رشین فیڈریشن کے ایک روزہ دورے کے دوران روس کے صدر ولادیمیر پوتین سے ملاقات کریں گے
1130366
صدر رجب طیب ایردوان کل (23 جنوری) کو روس کے سرکاری دورے پر روانہ ہو رہے ہیں۔
صدر کے دفتر کی طرف سے جاری کردہ تحریری اعلامیے کے مطابق صدر رجب طیب ایردوان رشین فیڈریشن کے ایک روزہ دورے کے دوران روس کے صدر ولادیمیر پوتین سے ملاقات کریں گے۔
دارالحکومت ماسکو میں دونوں صدور کے درمیان ون ٹو ون ملاقات کے بعد دونوں ممالک کے وفود کے درمیان مذاکرہ منعقد ہوں گے جس میں ترکی اور روس کے تعلقات کے علاوہ شام کی صورتحال سمیت علاقائی اور بین الاقوامی موضوعات پر بھی تبادلہ خیالات کیا جائے گا ۔
متعللقہ خبریں
نتن یاہو، ایک مریض، پاگل، نفسیاتی مریض، اور خون کا پیاسا ایک ڈریکولا ہے، رجب طیب ایردوان
اے امریکہ اس خون سے تمھارے ہاتھ بھی رنگے ہوئے ہیں۔ تم اس نسل کشی کے اتنے ہی ذمہ دار ہو جتنا اسرائیل