شام کی سرحدوں پر قائم کیے جانے والے بفر زون کا کنٹرول ترکی کے ہاتھوں میں ہوگا: صدارتی ترجمان

صدارتی ترجمان ابراہیم قالن نے ان خیالات کا اظہار کابینہ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کے شام سے  انخلا کے بارے میں تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا ہے

1126431
شام کی سرحدوں  پر قائم کیے جانے والے بفر زون کا کنٹرول ترکی کے ہاتھوں میں ہوگا: صدارتی ترجمان

صدارتی ترجمان ابراہیم قالن نے کہا ہے کہ شام کی سرحدوں پر قائم کیا جانے والا بفرزون کا کنٹرول ترکی کے ہاتھوں میں ہوگا۔

صدارتی ترجمان ابراہیم قالن نے ان خیالات کا اظہار کابینہ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کے شام سے  انخلا کے بارے میں تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا ہے، دہشت گردی اور ترکی کو اپنا ہدف بنانے والی دہشت گرد تنظیموں کے خلاف ہر سطح پر جدوجہد کو جاری رکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ترکی اپنی نرم اور سخت قوت،  سیاست اور ڈپلومیسی تمام مکانات کو بروئے کار لاتے ہوئے مذاکرات کی میز کے ساتھ ساتھ میدان میں بھی اپنی قوت  دکھانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صدر رجب طیب ایردوان 23 جنوری کو روس کا سرکاری دورہ کریں گے۔

 انہوں نے کہا کہ امریکہ کے شام سے انخلا کے بعد کی صورتحال کا روس کے حکام کے ساتھ ملکر جائزہ لیا جائے گا اور روسی حکام کے ساتھ شام کی صورتحال کے علاوہ  دو طرفہ تعلقات پر بھی  غور کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ امریکی  وفد نے گزشتہ ہفتے ہمیں پانچ  شقوں پر مشتمل امریکی انخلا کے بارے میں  تحریری  دستاویز پیش کیں ۔

 انہوں نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ  اقتصادی تعاون جیسے موضوعات اب ماضی کا حصہ ہے اور اب  نئے دور میں نئے موضوعات پر غور کیا جا رہا ہے۔ ہمارے نقطہ نظر سے روس کے ایس چارسو میزائل اور امریکہ کے پیٹریاٹ میزائل کی خریداری کے بارے میں کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں ہے، ہمارے لیے یہ دونوں سسٹم بڑی اہمیت کے حامل ہیں۔



متعللقہ خبریں