شمالی قبرص کے بانی دینکتاش کی 7 ویں برسی

صدر رجب طیب ایردوان  نے شمالی قبرص کے بانی  روف دینکتاش    کی برسی کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ شمالی قبرصی عوام کے لیے ان کی خدمات اور قربانیوں کوہمیشہ یاد رکھا جائے گا

1125349
شمالی قبرص کے بانی دینکتاش کی 7 ویں برسی

صدر رجب طیب ایردوان  نے شمالی قبرص کے بانی  روف دینکتاش    کی برسی کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں  کہا  ہے کہ   مرحوم  دینکتاش کی 7 ویں برسی کے موقع  پر ہم  انہیں خراج عقیدت پیش کرنے سمیت   شمالی قبرصی عوام کے لیے ان کی خدمات   اور قربانیوں کو یاد کرتےہیں۔

1924 میں  پافوس میں پیدا ہوئے۔

 والد جج تھے۔

 قبرص میں تعلیم پائی جس کے  بعد  1944ء میں وکالت شروع کی ۔

سن  1956ء میں وکیل  کے عہدے پر فائز ہوئے۔

 1957ء میں فیڈریشن آف ٹرکش ایسوسی ایشنز کے چیرمین منتخب ہوئے۔

 1959ء میں ترک قبرصی وفد کے قائد کی حیثیت سے ایتھنز کانفرنس میں شریک ہوئے۔ 1960ء میں ٹرکش کمیونل چیمبر کے صدر منتخب ہوئے۔

سن 1964میں لندن کانفرنس میں انھوں نے قبرصی ترکوں کے وفد کی قیادت کی بعد ازاں، اقوام  متحدہ  کی سلامتی کونسل میں شریک ہوئے۔

نیویارک سے واپس آئے تو آرچ بشپ میکایوس نے قبرص میں داخلے پر پابندی لگا دی۔

 اکتوبر 1967ء تک ترکی میں مقیم رہے بعد ازاں خفیہ طور پر قبرص  آئے تو یونانی قبرصی پولیس نے گرفتار کرکے نظر بند کر دیا۔

 عوامی دباؤ کے تحت 13 دن بعد رہا کرکے ترکی بھیج دیا۔ 13 اپریل 1968ء کو قبرص آنے کی اجازت ملی، وطن واپس آکر ترکش کمیونل چیمبر کی صدارت کے فرائض سنبھالے۔

 جون 1968 میں قبرص کے ترک اور یونانی باشندوں کے درمیان مذاکرات میں ترکوں کی ترجمانی کی۔

 15 اگست 1974 کو قبرص  کے شمالی حصے پر ترک فوجوں کا قبضہ ہو گیا تو دینکتاش نے اعلان کیا کہ قبرص کی تقسیم اس مسئلے کا واحد حل ہے۔

 فروری 1975ء میں قبرص کے ترکوں نے اپنی آزادی کا اعلان کیا۔

 20 جون کے انتخابات میں رؤف دینک تاش کی قومی اتحاد پارٹی نے بھاری اکثریت حاصل کی اور دینک تاش اس مملکت کے صدر منتخب ہوئے۔

 



متعللقہ خبریں