شام میں فائر بندی اور استحکام کے معاملے میں ترکی کی کوششیں

اجلاس میں شمالی شام کی عمومی  اور سوچی مطابقت کے دائرہ کار میں ادلیب کی تازہ صورتحال   پر غور و خوض  کیا گیا

1124361
شام میں فائر بندی اور استحکام کے معاملے میں ترکی کی کوششیں

وزیر دفاع خلوصی آقار  کا کہنا ہے کہ سوچی میں طے پانے والی مطابقت کے دائرہ کار میں  شام میں فائر بندی ا وراستحکام کے دوام کے لیے ہر ممکنہ کوششیں صرف کی جا رہی ہیں۔

وزیردفاع خلوصی آقار، مسلح افواج کے سربراہ جنرل یاشار گولیر، بری افواج کے کمانڈر جنرل امیت دُندار اور قومی خفیہ سروس کےچیئر مین حقان فیدان خطائے  میں شامی فرنٹ لائن پر یکجا ہوئے۔

اجلاس میں شمالی شام کی عمومی  اور سوچی مطابقت کے دائرہ کار میں ادلیب کی تازہ صورتحال   پر غور و خوض  کیا گیا۔

وزیر ِ دفاع خلوصی آقار نے اس موضوع کے حوالے سے بتایا کہ "سوچی مطابقت کے دائرہ کار میں فائر بندی اور استحکام کے دوام کی  ہر ممکنہ اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ترک حکام نے کل  شانلی عرفا کی شام  سے ملحقہ فرنٹ لائن کا معائنہ کیا تھا۔

 

 



متعللقہ خبریں