ترک دیانت فاؤنڈیشن کے شامی باشندوں کی امداد کے لیے 316 ٹریلرعلاقے روانہ

ترک  دیانت فاؤنڈیشن  نے  شام میں دہشت گردوں کے خاتمے ،  فرات ڈھال  اور شاخ زیتون نام کی فوجی آپریشنز  اور ادلب  میں  بڑے پیمانے پر عوام کو  مالی امداد بھی فراہم کی ہے

1123781
ترک  دیانت فاؤنڈیشن کے  شامی باشندوں کی امداد کے لیے 316 ٹریلرعلاقے روانہ

ترکی  کی دیانت فاؤنڈیشن نے شام میں خانہ جنگی سے متاثرہ افراد کی امداد کے لیے 316 ٹریلروں  کے ذریعے امداد تقسیم  کی ہے۔

ترک  دیانت فاؤنڈیشن  نے  شام میں دہشت گردوں کے خاتمے ،  فرات ڈھال  اور شاخ زیتون نام کی فوجی آپریشنز  اور ادلب  میں  بڑے پیمانے پر عوام کو  مالی امداد بھی فراہم کی ہے۔

 جاری  کردہ تحریری اعلامیے  میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ علاقوں میں انسانی امداد کے لیے پانچ  مختلف دفاتر کھولے گئے ہیں۔

 ترکی سے لے جائیں گے 316 ٹریلروں کے ذریعےان دفاتر کے توسط سے  امداد فراہم کی گئی ہے۔

 ترک دیانت فاؤنڈیشن نے گزشتہ سال علاقے میں بڑی تعداد میں خوراک فراہم کی تھی  اور اس سال بھی غذا اور دیگر خوراک کے ساتھ ساتھ ضروری ساز و سامان بھی فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

 ترک دیانت فاؤنڈیشن نے جھڑپوں کے دوران تباہ ہو جانے والی  268 مساجد کی مرمت کا کام بھی کروایا ہے۔

ترک دیانت فاؤنڈیشن نے اپنی امدادی مہم کے دوران خانہ جنگی سے متاثرہ افراد کی امداد کے لیے 867 امداد ٹریلر علاقے روانہ کیے۔



متعللقہ خبریں