ایس 400 میزائل معاہدہ طے ہوچکا،مزید بحث بے کار ہے:چاوش اولو

وزیرخارجہ مولود چاوش اولو نے واضح کر دیا ہے کہ  روس سے ایس 400 دفاعی نظام کی خریداری  سے ترکی پیچھے نہیں ہٹے گا

1123010
ایس 400 میزائل معاہدہ طے ہوچکا،مزید بحث بے کار ہے:چاوش اولو

 وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے واضح کر دیا ہے کہ  روس سے ایس 400 دفاعی نظام کی خریداری  سے ترکی پیچھے نہیں ہٹے گا۔

 چاوش اولو نے  اس بات کا اظہار  ایک نجی ٹی وی چینل   پر  کرتےہوئے کہا کہ ہم نے  امریکہ  سے  پیٹریوٹ دفاعی نظام کی خریداری کےلیے رجوع کیا تھا  مگر  اس کے انکار پر روس    کی جانب رخ کیا  جس نے ہمیں خالی ہاتھ نہیں لوٹایا ۔

انہوں نے کہا کہ   روس کے ساتھ  طے معاہدے  کا دفاع کرنے کی کوشش میں نہیں ہیں مگر   یہ ضرور   ہے کہ ہمیں اپنے فضائی  دفاع کےلیے اس نظام کی ضرورت ہے،ہو سکتا ہے کہ مستقبل میں ہم پیٹریوٹ  نظام  بھی لے لیں  ،یہ روس سے   تجارتی نوعیت کا معاہدہ    تھا  جس پر واویلا مچانا ٹھیک نہیں۔

چاوش اولو نے مزید کہا کہ   نیٹو کے رکن ممالک    کو حق حاصل ہے کہ وہ   اپنی  دفاعی صلاحیتوں  کو بہتر بنانے کےلیے  جس سے چاہیں    نظام  خریدیں ۔

ایس 400 نظام کا  معاملہ  اب  آخری مراحل میں ہے  جس پر مزید بحث  بے کار ہے ۔

 



متعللقہ خبریں