تاریخ بھر کے دوران کردوں کا واحد دوست ترکی ہی رہا ہے، ترجمان آک پارٹی

جمہوریہ ترکی کی حکومت کو کردوں کو مت چھوئیں کہنے والا جو کوئی بھی ہے اسے پہلے اپنا چہرہ آئینے میں دیکھنا چاہیے

1121785
تاریخ بھر کے دوران کردوں کا واحد دوست ترکی ہی رہا ہے، ترجمان آک پارٹی

آک پارٹی کے ترجمان عمر چیلک  کا کہنا ہے کہ ترکی کی سلامتی کے مسائل  کے حوالے سے  وقت ضائع کرنے ، سلسلے  کو طوالت دینے  اور سودا بازی  کا سوال ہی نہیں  پیدا ہوتا۔

عمر چیلک نے پارٹی کی مرکزی عملی کمیٹی کے اجلاس  کے بعد  بیانات دیتے ہوئے کہا کہ جب اتحادی  کا معاملہ آتا ہے تو اسوقت  متحدہ امریکہ کے ذہن میں اولین طور پر ترکی کا نام آنا چاہیے۔،تا ہم  ایک دہشت گرد تنظیم کو اپنے اتحادی کے طور  پر پیش کرنا ایک فاش غلطی ہے۔

انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ جمہوریہ ترکی کی حکومت کو کردوں کو مت چھوئیں کہنے والا جو کوئی بھی ہے اسے پہلے اپنا چہرہ آئینے میں دیکھنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پہلے یہ کردوں پر ڈھائے گئے مظالم کو یاد کریں۔ جمہوریہ ترکی خطے کے کردوں، عربوں  اور ترکمانوں سمیت سب کا دوست ہے۔ تاریخ اس  بات کی شاہد ہے کہ ماضی کے ایک بڑے حصے  میں ان طبقوں کا واحد دوست ترکی ہی رہا ہے۔ اس بات کو بھی فراموش نہیں کرنا چاہیے کہ کوئی بھی شخص   کردوں کی سر پرستی کرنے  کے معاملے میں ترکی کو درس نہیں سکھا سکتا۔ کیونکہ کردوں کا سب سے بڑا حتی واحد دوست ترکی ہی ہے۔ جب ترکی کی سلامتی کا معاملہ زیرِ بحث آتا ہے تو اس  وقت نہ تو وقت ضائع کیا جا سکتا ہے اور نہ ہی اس معاملے پر سودا بازی ہو سکتی ہے۔ ہم کسی بھی شب اچانک دریائے فرات  کے مشرقی علاقے پر دھاوا بول سکتے ہیں۔



متعللقہ خبریں