اعلی امریکی وفد کی ترک حکام سے ملاقات،اہم معاملات پرغور

صدارتی ترجمان ابراہیم قالن  اور انقرہ میں موجود امریکی  مشیر برائے قومی سلامتی جان بولٹن   کے درمیان 2 گھنٹے 10 منٹ تک جاری  مذاکرات ختم ہو گئے

1121454
اعلی امریکی وفد کی  ترک حکام سے ملاقات،اہم معاملات پرغور

 صدارتی ترجمان ابراہیم قالن  اور انقرہ میں موجود امریکی  مشیر برائے قومی سلامتی جان بولٹن   کے درمیان 2 گھنٹے 10 منٹ تک جاری  مذاکرات ختم ہو گئے۔

بند کمرے   کے ان مذاکرات میں  نائب وزیر خارجہ سادات اونال ،نائب وزیر  دفاع یونس ایمرے قارا عثمان اولو، خفیہ ایجنسی  کے نائب صدر جمال الدین  چیلیک   اور دیگر حکام    جبکہ امریکی وفد میں  مسلح افواج کے سربراہ جوزف ڈنفورڈ ،عالمی اتحادی قوتوں کے نمائندہ خصوصی  جیمز جیفری  شامل تھے ۔

 واضح رہے کہ  جیمز جیفری  ترک   مسلح افواج کے  سربراہ جنرل یاشار گولیر  اور وزیر دفاع خلوصی عقارامریکی مسلح افواج کے  سربراہ   جوزف ڈنفورڈ  سے بھی ملاقات کریں گے جس میں   شام سے امریکی فوج کے انخلا  کی صورت حال پر غور ہوگا۔

ملاقاتوں میں  داعش کے خلاف جنگ       کا  معاملہ بھی زیر غور لایا جائے گا۔

 



متعللقہ خبریں