وزیر اعظم عمران خان کا دورہ ترکی دوستی کے بندھن کو پروان چڑھائے گا

پاکستان اور ترکی  سینکڑوں برسوں پر مبنی مشترکہ دین و ثقافتی ورثے پر استوار تاریخی اور بے مثال  روابط کے بندھن میں بندھے ہیں

1116461
وزیر اعظم عمران خان کا دورہ ترکی دوستی کے بندھن کو پروان چڑھائے گا

وزیر اعظم پاکستان عمران خان 3 تا 4 جنوری ترکی کا پہلا سرکاری دورہ سر انجام دیں گے۔

پاکستانی دفتر خارجہ  نے ایک تحریری اعلان  میں کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان سال کے پہلے ہفتے میں  صدر رجب طیب ایردوان  کی سرکاری دعوت پر ترکی کا  دو  روزہ دورہ کریں گے۔

اعلامیہ کے مطابق اس دورے میں وزیر اعظم کی ہمراہی   ،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ، وزیر ِ منصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار اور وزیر اعظم کے تجارتی و سرمایہ کاری  امور کے مشیر عبدالرزاق داؤد  سمیت  اعلی سطحی وفد   کرے گا۔

بتایا گیا ہے کہ دورے میں ترک صدر رجب طیب ایردوان سے  ملاقات ہو گی  جس میں  دونوں  ممالک کے باہمی تعاون اور تجارت کو  بڑھانے سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کریں گے، وزیر اعظم  عمران خان انقرہ میں علاوہ ازیں بزنس فورم سے خطاب کریں  گے اور ترک کاروباری شخصیات اور سرمایہ کاروں سے ملاقات کریں گے۔

دفتر ِ خارجہ کے اعلان میں مندرجہ ذیل الفاظ کو جگہ دی گئی ہے:" پاکستان اور ترکی  سینکڑوں برسوں پر مبنی مشترکہ دین و ثقافتی ورثے پر استوار تاریخی اور بے مثال  روابط کے بندھن میں بندھے ہیں۔ دونوں مملکتوں  کے بیچ ایک شاندار سطح پر  استوار  تعلقات ہر گزرتےبرس مزید مضبوطی حاصل کرتے جا رہے ہیں    ،  یہ سیاسی، اقتصادی، دفاعی اورثقافتی بنیادوں میں  پروان چڑھ رہے ہیں۔ پاکستانی وزیر اعظم کا دورہ ترکی دو برادر ملکوں کی حکومتوں اور عوام کے مابین قائم تاریخی روابط کو مزید تقویت دلانے کا وسیلہ ثابت ہو گا۔  مزید برآں یہ دورہ  دو طرفہ طور پر اقتصادی و تجارتی تعلقات  میں تعاون  اور مل جل کر کام کرنے  کے نئے  مواقعوں کی تلاش میں  بھی بار آور ثابت ہو گا۔



متعللقہ خبریں