توقع ہے کہ ترک حکومت شام کے معاملے میں ذمےداری کا مظاہرہ کرے گی:جرمنی

جرمن حکومت کے  نائب ترجمان  مارٹن فیٹز نے  کہاہے کہ ترکی سے توقع  ہے  کہ وہ شام کے معاملے میں صبر کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑے گا اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرے گا

1116396
توقع ہے کہ ترک حکومت  شام کے معاملے میں ذمےداری کا مظاہرہ کرے گی:جرمنی

جرمن حکومت کے  نائب ترجمان  مارٹن فیٹز نے  کہاہے کہ شامی مہاجرین کے معاملے میں  چانسلر مرکل نے ترکی کے کردار  کو سراہا ہے ۔

 فیٹز نے   ایک تحریری بیان میں  صدر  رجب طیب ایردوان  اور مرکل کے درمیان گزشتہ روز  ٹیلی فون بات چیت   کا حوالہ دیتےہوئے بتایا کہ   اس میں بالخصوص  شام کی صورت حال پر غور کیا گیا ۔

 بات چیت میں  اقوام متحدہ کی زیر قیادت  شام کی خانہ جنگی کو بند کروانے  پر زور دینے سمیت  داعش کے خلاف جنگ میں مشترکہ تعاون       کے پہلووں  کی ضرورت پر بھی روشنی ڈالی گئی ۔

انگیلا میرکل نےمزید کہا  کہ ترکی سے توقع  ہے  کہ وہ شام کے معاملے میں صبر کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑے گا اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرے گا۔

 



متعللقہ خبریں