ترک ہلال احمر کی جانب سے ایک سو شامی۹ خاندانوں کو غذا اور کمبل کی امداد

ترک ہلال احمر کے مطابق ریحانلی   میں شام کے خاندانوں کے حالات کا جائزہ لیتے ہوئے ان کو امداد فراہم کی گئی ہے۔  ترک ہلال احمر کے علاقے کے سربراہ احمد ہوروز  نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ شامی خاندانوں کی امداد کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا

1116107
ترک ہلال احمر کی جانب سے ایک سو شامی۹ خاندانوں کو غذا اور کمبل کی امداد

ترک ہلال احمر کی جانب سے ضلع حطائے  کی تحصیل ریحانلی میں   100 شامی خاندانوں کو غذا اور کمبل کی امداد فراہم کی گئی ہے۔

 ترک ہلال احمر کے مطابق ریحانلی   میں شام کے خاندانوں کے حالات کا جائزہ لیتے ہوئے ان کو امداد فراہم کی گئی ہے۔

 ترک ہلال احمر کے علاقے کے سربراہ احمد ہوروز  نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ شامی خاندانوں کی امداد کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

 انہوں نے کہا کہ غذا کے علاوہ ان میں  کمبل بھی تقسیم کیے گئے ہیں۔  انہوں نے کہا کہ ہمارے نمائندوں نے خود جاکر ان کو اپنے ہاتھوں سے یہ کمبل تقسیم کیے ہیں۔  خاص طور پر بچوں کو سردی سے بچانے کے لئے ان کو کمبل تقسیم کیے گئے ہیں۔  انھوں نے کہا اس وقت تک ایک سو خاندانوں کو غذا اور کمبل فراہم کیے گئے ہیں اور آئندہ بھی امداد کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔



متعللقہ خبریں